Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 670|Reply: 0

ایشیا کپ ٹرافی معاملہ، پاک بھارت بورڈز کے درمیان تعلقات بحال ہونے لگے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194418
Post time 2025-11-8 20:51:00 | Show all posts |Read mode
  

ایشیا کپ ٹرافی کے معاملے پر پاک بھارت بورڈز کے درمیان تعلقات بحال ہونے لگے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری دیوا جیت سائیکیا نے کہا ہے کہ معاملے کو حل کرنے میں آئی سی سی کے سینئر عہدیدار ملوث ہیں، امید ہے کہ یہ معاملہ باہمی افہام و تفہیم سے حل ہو جائے گا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی سی سی یا کسی اور کی جانب سے کوئی سنگین اقدام اٹھانے سے پہلے ہی یہ معاملہ باہمی طور پر حل ہو جائے گا۔   
ایشیا کپ ٹرافی تنازع،محسن نقوی کا سخت موقف ،آئی سی سی فوری فیصلہ نہ لے سکے گا

کراچی ایشیا کپ ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کر کٹ...   

دیواجیت سائیکیا کا کہنا ہے کہ دونوں سائیڈز معاملے کو جلد حل کرنے کے لیے تیار ہیں، ہمارا پورا ملک اور بی سی سی آئی ایشیا کپ ٹرافی کا انتظار کر رہا ہے، آئی سی سی کے ایجنڈے میں ایشیا کپ ٹرافی کا معاملہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے تعاون سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ الگ سے ملاقات کی، ملاقات میں آئی سی سی کا سینئر عہدیدار بھی موجود تھا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری کا کہنا ہے کہ دونوں سائیڈز کے درمیان برف پگھلنے لگی ہے اور مختلف آپشنز کو دیکھا جارہا ہے، اگر چیزیں اچھی سمت میں جاتی رہیں تو آنے والے دنوں میں معاملہ حل ہو جائے گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 06:48 GMT+5 , Processed in 0.054364 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list