Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 337|Reply: 0

محسن نقوی نے اے سی سی کے نئے ٹورنامنٹس کا پلان طلب کرلیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194418
Post time 2025-11-9 00:06:11 | Show all posts |Read mode
  

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کےصدر محسن نقوی نے اے سی سی کے نئے ٹورنامنٹس کے حوالے سے پلان طلب کر لیا ہے، اُن کا کہنا ہے کہ کرکٹ کو ایشیا کے زیادہ سے زیادہ ممالک تک فروغ دینا چاہتے ہیں۔

صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کی صدارت میں ہیڈ کوارٹر دبئی میں خصوصی اجلاس ہوا، جس میں قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہونے والے رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ٹورنامنٹ قطر کے دارالحکومت دوحا میں 14 نومبر سے 23 نومبر تک کھیلا جائے گا، اجلاس میں انڈر 19 پریمیئر ایشیا کپ کی تیاریوں پر تفصیلی غور بھی کیا گیا۔

اجلاس میں مینز ٹی20 ایشیا کپ کے ڈیٹا کا ہر پہلو سے جائزہ لیا گیا، اے سی سی اجلاس کا مینز20 ٹوئنٹی ایشیا کپ کے ویورز شپ اور شائقین کی تعداد پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں ایشین کرکٹ کونسل کے مستقبل کے ٹورنامنٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اے سی سی کے ایسوسی ایٹ ممبران کے درمیان لیگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ لیجنڈ آف ایشیا کپ سمیت نئے ٹورنامنٹس کرانے پر بھی غور کیا گیا۔

صدر اے سی سی محسن نقوی نے نئے ٹورنامنٹ کے بارے حتمی پلان طلب کر لیا ہے جبکہ وویمنز کرکٹ کے زیادہ سے زیادہ میچز کرانے پر اتفاق ہوا۔

صدر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے کھیل کو ایشیا کے زیادہ سے زیادہ ممالک تک فروغ دینا چاہتے ہیں، ایشیائی ممالک کو کرکٹ کے فروغ کے لیے ہر طرح سے سپورٹ کریں گے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 06:47 GMT+5 , Processed in 0.100069 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list