Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 462|Reply: 0

50 سال کی عمر میں کمزور دل ڈیمنشیا کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، برطانوی تحقیق

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194418
Post time 2025-11-9 04:00:03 | Show all posts |Read mode
  تحقیق کے مطابق درمیانی عمر دل اور دماغ دونوں کے لیے فیصلہ کن دور ہے۔ فوٹو: فائل

نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اگر انسان کی 50 سال کی عمر میں دل کی صحت خراب ہو تو بڑھاپے میں ڈیمنشیا (یادداشت کی بیماری) کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ بلند فشارِ خون اور کولیسٹرول جیسے امراض نہ صرف دل کے لیے خطرناک ہیں بلکہ دماغ کو خون فراہم کرنے والی باریک نالیوں کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔

اب برطانوی سائنس دانوں نے دریافت کیا ہے کہ جن درمیانی عمر کے افراد کے دل کے پٹھے متاثر ہوتے ہیں، ان میں ڈیمنشیا ہونے کا امکان 33 فیصد سے زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ دل کو نقصان کے یہ حیاتیاتی آثار بیماری کی تشخیص سے 25 سال پہلے تک ظاہر ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

  • 50 سے 60 کی عمر کے دوران صحت بخش خوراک سے ڈیمنشیا کے خطرات کو کم کیا جاسکتا ہے، تحقیق  
  • ڈیمینشیا کی علامات برسوں پہلے ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں، تحقیق  
  • ڈیمینشیا کو جانیں، الزائمر کو پہچانیں  




تحقیق کرنے والی ٹیم نے نتائج کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے عوام پر زور دیا کہ وہ متوازن غذا، باقاعدہ ورزش اور سگریٹ نوشی سے پرہیز کے ذریعے دل کی صحت کو بہتر رکھیں تاکہ ڈیمنشیا کا خطرہ کم کیا جا سکے۔

ماہرین نے مشورہ دیا کہ بلڈ پریشر قابو میں رکھنا، کولیسٹرول متوازن رکھنا، جسمانی طور پر متحرک رہنا، صحت مند وزن برقرار رکھنا اور سگریٹ نوشی نہ کرنا دماغ اور دل دونوں کے لیے ضروری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق واضح کرتی ہے کہ درمیانی عمر دل اور دماغ دونوں کے لیے فیصلہ کن دور ہے اور اسی وقت کی جانے والی حفاظتی تدابیر بڑھاپے میں ذہنی صحت کو بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 06:51 GMT+5 , Processed in 0.050420 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list