Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 129|Reply: 0

محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بےنقاب کر دیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193745
Post time 2025-10-10 09:45:09 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا۔

محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کر کے بھارتی کرکٹ بورڈ سے معافی مانگنے سے متعلق زیر گردش خبروں کو بے بنیاد اور جعلی قرار دے دیا۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے بی سی سی آئی سے کبھی معافی نہیں مانگی اور نہ ہی کبھی ایسا کروں گا۔ میں نے کچھ غلط نہیں کیا۔   

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لکھا کہ بھارتی میڈیا کا کام صرف اپنے لوگوں کو بیوقوف بنانا ہے، بھارتی میڈیا غلط اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے بھارت کرکٹ میں سیاست لے کر آیا، بھارت نے کھیل کی ساکھ کو متاثر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کی حیثیت سے بھارت کو ٹرافی اسی دن دینا چاہتا تھا۔ میں اب بھی ٹرافی دینے کو تیار ہوں اگر وہ چاہتے ہیں، میرے اے سی سی کے دفتر آئیں اور ٹرافی لے جائیں۔   
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی مانگ لی

محسن نقوی کی زیرِ صدارت دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی مانگ لی۔   

واضح رہے کہ 28 ستمبر کو ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا فائنل جیتنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اختتامی تقریب میں سربراہ اے سی سی محسن نقوی کے ہاتھوں سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا تھا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اس رویے کی وجہ سے اختتامی تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، جس کے بعد منتظمین نے میدان میں رکھی ٹرافی کو واپس کمرے میں پہنچا دیا، بھارتی ٹیم ٹرافی کے انتظار میں منہ تکتی رہ گئی۔

بھارتی کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر ٹرافی کے ساتھ اپنی فیک تصاویر پوسٹ کیں، سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو اور سید کرمانی کہہ چکے ہیں کہ کھیل میں سیاست کو نہیں آنا چاہیے۔

بعدازاں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا کو ٹرافی کی یاد ستانے لگی تو انہوں نے محسن نقوی سے ٹرافی مانگ لی، جس پر محسن نقوی نے مشروط آمدگی ظاہر کی اور کہا کہ بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو کپتان اے سی سی کے دفتر آکر مجھ سے وصول کر لے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 14:20 GMT+5 , Processed in 0.048750 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list