Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 980|Reply: 0

بیوی کیلئے اپنی سماجی زندگی محدود کر کے قربانی دی: احسن خان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194418
Post time 2025-11-9 18:18:17 | Show all posts |Read mode
  
فائل فوٹوز

پاکستان کے معروف اداکار احسن خان نے اپنی زندگی اور خاندان سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔

اداکار نے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے خاندان نے ہمیشہ کے لیے لاہور چھوڑ کر کراچی میں رہائش اختیار کی، جو میری بیوی کے لیے ایک بڑا قدم تھا۔  

احسن خان نے کہا کہ میری بیوی کے کراچی میں نہ دوست تھے، نہ کزنز اور نہ کوئی سماجی حلقہ۔ انہوں نے لاہور میں اپنے تمام دوست چھوڑ دیے اور خود بھی کراچی میں زیادہ سماجی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیا۔   
بچوں کو 15 سال سے پہلے ذاتی گیجٹ کی اجازت نہیں: احسن خان

اداکار نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کے بچوں کو صرف محدود وقت کے لیے یوٹیوب دیکھنے کی اجازت ہے، لیکن وہ بھی کسی ذاتی ڈیوائس پر نہیں۔    

انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی سماجی زندگی محدود کردی تاکہ اپنی بیوی کی حمایت کرسکوں اور بچوں کی پرورش میں زیادہ وقت دے سکوں، اس کے علاوہ جب میں کراچی منتقل ہوا تو میری بیوی کی صحت ٹھیک نہیں تھی، جس کی وجہ سے انہوں نے گھر پر وقت گزارنا ترجیح دی۔

احسن خان نے بچوں کی تربیت سے متعلق بھی قیمتی مشورے دیے، انہوں نے کہا کہ اپنے والد سے سیکھا کہ کبھی بھی بچے کو دوسروں کے سامنے نہ ڈانٹیں یا سزا نہ دیں، بچوں کو صرف تنہا رہ کر سمجھانا چاہیے تاکہ ان کی ذہنی صحت متاثر نہ ہو، یہ اصول وہ اپنے تمام بچوں کی پرورش میں ہمیشہ اپناتے رہے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 06:47 GMT+5 , Processed in 0.050805 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list