Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 614|Reply: 0

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے جہاں آراء کے ہراسانی کے الزامات پر کارروائی شروع کردی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194415
Post time 2025-11-10 18:21:02 | Show all posts |Read mode
  ---فائل فوٹوز

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ویمن کرکٹر جہاں آراء کی جانب سے ہراسانی سے متعلق عائد کیے گئے الزامات سچ ثابت ہونے پر زیرو ٹالرنس کا اعلان کردیا۔

بی سی بی کے صدر امین الاسلام نے اپنے بیان میں کہا کہ ہراسانی کے الزامات چاہے انفرادی شخص، اسٹاف یا ڈائریکٹر کے خلاف ہوں، الزامات سچ ہوئے تو کارروائی ہوگی۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مطابق بی سی بی نے خاتون کھلاڑی جہاں آراء کے الزامات پر کارروائی شروع کر دی ہے، بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے الزامات پر چند آفیشلز کو او ایس ڈی بنا دیا ہے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سی ای او نظام الدین چوہدری کا کہنا ہے کہ ان افراد کیخلاف کارروائی کی ہے جنہیں الزامات کا سامنا ہے۔   
بنگلادیش کی ویمن کرکٹر جہاں آراء عالم کے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کا فیصلہ

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق جہاں آراء عالم نے سابق سلیکٹر پر نامناسب رویے کے الزامات لگائے تھے۔   

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ایک بی سی بی ڈائریکٹر پر بھی الزامات لگائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلادیشی کھلاڑی جہاں آراء عالم نے 2021ء میں ہراسانی سے متعلق خط لکھا تھا۔

اس شکایت پر 2025 میں ایکشن لینے پر سی ای او کرکٹ بورڈ پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ تحقیقات تک سی ای او اور ڈائریکٹر کو بھی او ایس ڈی بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 04:45 GMT+5 , Processed in 0.050124 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list