Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 746|Reply: 0

راولپنڈی: نانبائیوں نے 2 دن کے وقفے کے بعد دوبارہ ہڑتال کا اعلان کردیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194415
Post time 2025-11-10 20:57:36 | Show all posts |Read mode
  ---فائل فوٹو  

نانبائی ایسوسی ایشن نے 2 دن کے وقفے کے بعد 11 نومبر سے پنجاب بھر میں ایک بار پھر ہڑتال کی کال دے دی ہے۔

نانبائی ایسوسی ایشن نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی بیچنا ناممکن ہے، آٹے کی بوری ساڑھے 5 ہزار سے 11 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے،  انتظامیہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر قیمت مقرر کرے ورنہ ہڑتال جاری رہے گی۔

نانبائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سوئی گیس دستیاب نہیں، مہنگی ایل پی جی گیس استعمال کرتے ہیں، سرکاری نرخ پر 14 روپے کی روٹی بیچنا ممکن نہیں ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ نانبائیوں کی اکثریت نے ہڑتال کو مسترد کیا ہے، سرکاری نِرخوں پر روٹی کی قیمت یقینی بنائی جائے گی، نانبائیوں کی ہڑتال بلاجواز اور بلیک میلنگ ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نانبائیوں کے لیے آٹے کی فراہمی کے خصوصی انتظامات کیے ہیں، آٹا ڈیلرز کو فلور ملز سے حکومتی نرخوں پر آٹا فراہم کیا جا رہا ہے، راولپنڈی میں 157 خصوصی پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں آٹا دستیاب ہے، ڈرا دھمکا کر تنور بند کروانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 04:47 GMT+5 , Processed in 0.063194 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list