Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 850|Reply: 0

آئمہ بیگ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ، شوہر کے ساتھ تعلقات پر افواہیں زور پکڑ گئیں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194415
Post time 2025-11-10 21:30:12 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اچانک اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ غیر فعال کر دیا، جس سے مداح حیران اور پریشان ہو گئے اور سوشل میڈیا پر اس کے شوہر زین احمد کے ساتھ تعلقات پر افواہیں زور پکڑ گئیں۔

آئمہ بیگ اپنی زندگی اور کیریئر کے لمحات اکثر انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہی ہیں، اچانک انسٹاگرام سے غائب ہو گئیں، جس سے مداحوں میں تشویش پیدا ہو گئی۔

یہ قدم ایسے وقت اٹھایا گیا جب چند ہفتے قبل زین احمد کی سوشل میڈیا سرگرمیوں نے جوڑے کے بیچ علیحدگی کی افواہیں پیدا کر دی تھیں، مداحوں نے محسوس کیا کہ زین نے آئمہ کو ان فالو کر دیا اور شادی کی تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں، جس کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئے۔   
آئمہ بیگ سے علیحدگی کی افواہوں پر زین احمد نے خاموشی توڑ دی

زین احمد نے بعد ازاں جوڑے کی ایک پرانے دنوں کی تصویر بھی شیئر کی   

آن لائن ہلچل کے بعد معروف فیشن ڈیزائنر زین احمد نے وضاحت کی کہ ان کا انسٹاگرام بگ کر رہا تھا اور کچھ پوسٹس غیر ارادی طور پر آرکائیو ہو گئی تھیں، تاہم اس وضاحت نے افواہوں کو کم نہیں کیا اور مداح جوڑے کے آن لائن رویے پر بحث کرتے رہے۔

آئمہ بیگ نے اس دوران انسٹاگرام پر ایک پُراسرار اسٹوری شیئر کی جس میں لکھا کہ آپ سب درست ہیں، لیکن مجھے دوسروں کی بات سننی چاہیے تھی۔

آئمہ بیگ اور زین احمد نے 5 اگست 2025 کو کینیڈا میں شادی کی تھی اور حالیہ افواہوں کے باوجود گزشتہ ماہ آئمہ نے زین کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں تاہم، آئمہ کے اکاؤنٹ کے دوبارہ غیر فعال ہونے سے مداحوں میں نئی تشویش پیدا ہو گئی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 04:45 GMT+5 , Processed in 0.048478 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list