Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 67|Reply: 0

کراچی میں 14 روز کے دوران 48 ہزار ای چالان، معافی کیلیے 4.5 ہزار شہری پہنچ گئے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194415
Post time 2025-11-11 02:09:45 | Show all posts |Read mode
کراچی پولیس نے ٹریک اینڈ ٹریک سسٹم کے تحت 14 روز کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شہریوں کو 48 ہزار 211 ای چالان جاری کیے جبکہ ساڑھے چار ہزار شہریوں نے معافی کیلیے رجوع کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس کراچی نے 14 روزکے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 48211 الیکٹرانک چالان جاری کیے۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 31555 چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پرجاری کیے گئے جبکہ ہیلمٹ نہ پہننے پر 8431، اووراسپیڈنگ پر2304 چالان جاری کیے گئے۔

اعداد وشمار کے مطابق 27 اکبوترسے 9 نومبرتک 14 روزکے دوران سگنل کی خلاف ورزی پر 2009، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر1263 چالان جاری کیے گئے۔ اس کے علاوہ کالے شیشوں پر 670، فینسی نمبر پلیٹس پر585،رانگ وے پر556،مسافروں کوچھت پربیٹھانے پر 368 چالان جاری کیے گئے۔

محکمہ ٹریفک پولیس کے مطابق نو پارکنک پر 250، اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 233، بے جا لوڈ اور اوورلوڈنگ پر 132 چالان جاری کیے گئے، لین لائن کے استعمال پر 65، رانگ وے ان ون وے اسٹریٹ 58 ای چالان جاری کئے گئے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹیکس کی عدم ادائیگی پرتاحال ایک بھی ای چالان جاری نہیں کیا گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ 14 روزکے دوران پہلا ای چالان جاری ہونے پر 4800 شہریوں نے ٹریفک پولیس کے سہولت گھروں کا رخ کیا جن میں سے 90 فیصد سے زیادہ شہریوں کے ای چالان معاف کردیئے گئے جبکہ بقیہ ای چالان شہریوں کی جانب سے چیلنج کیے جانے پرخصوصی کمیٹی کوارسال کر دیئے گئے،مذکورہ خصوصی کمیٹی ان ای چالان سے متعلق فیصلہ کریگی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 04:48 GMT+5 , Processed in 0.049269 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list