Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 235|Reply: 0

جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری: غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملے میں دو فلسطینی شہید

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194415
Post time 2025-11-11 18:24:18 | Show all posts |Read mode
  فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا  

غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک بچے سمیت دو فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ نافذ ہونے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کی غزہ میں کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔

فلسطینی تنظیم حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل جنگ بندی کے بعد سے غزہ میں روزانہ کی بنیاد پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے جن میں 10 اکتوبر سے لے کر اب تک 271 فلسطینی شہری شہید اور 600 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔   
متحدہ عرب امارات غزہ اسٹیبلائزیشن فورس میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتا: سینئر اماراتی اہلکار

متحدہ عرب امارات نے عندیہ دیا ہے کہ وہ غزہ کے لیے مجوزہ بین الاقوامی استحکام فورس کا حصہ نہیں بنے گا۔   

حماس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کے حملوں کا نشانہ بننے والے علاقوں میں زیادہ تر رہائشی عمارتیں اور عام شہری متاثر ہو رہے ہیں، اسرائیل دو منزلہ عمارتوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر نشانہ بنا رہا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کے لیے امدادی سامان کی فراہمی پر بھی سخت پابندیاں برقرار رکھی ہوئی ہیں جو جنگ بندی کی شرائط کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ معاہدے کے مطابق روزانہ 600 امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جانی تھی جن میں ایندھن کے 50 ٹرک بھی شامل تھے لیکن اتوار کے روز صرف 270 ٹرک ہی غزہ میں داخل ہو سکے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 04:46 GMT+5 , Processed in 0.051652 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list