Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 380|Reply: 0

ہمایوں سعید نے بالی ووڈ کے تمام خانز سے بہتر اداکاری کی: خلیل الرحمان قمر

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194418
Post time 2025-11-11 19:03:12 | Show all posts |Read mode
  کولاج فوٹو: فائل

معروف پاکستانی مصنف اور ڈائریکٹر خلیل الرحمان قمر نے سپر اسٹار ہمایوں سعید کی اداکاری کو سراہتے ہوئے ان کا موازنہ بالی ووڈ کے مشہور خانز سے کردیا۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ میں ہمایوں سعید کی کارکردگی اتنی شاندار تھی کہ بالی ووڈ کے خانز بھی ایسی اداکاری نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمایوں سعید نے جو کام ’میرے پاس تم ہو‘ میں کیا، وہ بالی ووڈ کے تمام خانز سے کہیں بہتر تھا، وہ کبھی بھی ایسی پرفارمنس نہیں دے سکتے۔   
خلیل الرحمان قمر کا ہمایوں سعید کے ساتھ کام نہ کرنے کا عندیہ

اس بیان نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے کیونکہ دونوں کی جوڑی کو سپر ہٹ پروجیکٹس کی گارنٹی سمجھا جاتا ہے۔   

خلیل الرحمان قمر نے مزید کہا کہ ہمایوں سعید ناصرف ایک کامیاب اداکار بلکہ ایک بڑے فلم پروڈیوسر بھی ہیں، جو شائقین کو سنیما گھروں تک کھینچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، حال ہی میں ان کی فلم ’لوو گرو‘ اور  ڈرامے ’میں منٹو نہیں ہوں‘ بےحد کامیاب رہے ہیں۔

گفتگو کے دوران انہوں نے اداکار عدنان صدیقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں عدنان صدیقی کا بہت بڑا فین نہیں تھا، مگر ’میرے پاس تم ہو‘ کے لیے مجھے ایک ایسا شخص چاہیے تھا جو ارب پتی لگے اور وہ صرف عدنان صدیقی ہی ہو سکتے تھے، جب وہ اسکرین پر آئے تو سب کو لگا کہ یہ واقعی ایک امیر اور طاقتور آدمی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 06:29 GMT+5 , Processed in 0.051558 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list