Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 244|Reply: 0

آئین ذوالفقار علی بھٹو کا ایک تحفہ تھا، بلاول بھٹو نے اپنے نانا کے کارنامے کو دفن کر دیا: اسد قیصر

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194415
Post time 2025-11-11 19:03:14 | Show all posts |Read mode
  ---فائل فوٹو  

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں عوام کے لیے کچھ نہیں، 1973ء آئین ذوالفقار علی بھٹو کا ایک تحفہ تھا، بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نانا کے کارنامے کو دفن کر دیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ عدالتوں کو انتظامیہ کے ماتحت کیا گیا، اب لوگ انصاف کے لیے کہاں جائیں گے، پشاور سےجج کا اسلام آباد یا پنجاب تبادلہ کیا جائےگا تو وہ کیا سوچیں گے، کیسےکام کریں گے۔

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اب تو صرف اللّٰہ کی عدالت رہ گئی ہے، 27ویں ترمیم کے لیے 2 سینیٹرز کو دبایا گیا، اس وجہ سے ترمیم کی گئی، 18ویں ترمیم تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق سے ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایمل ولی نے بھی 27ویں ترمیم کا ساتھ دیا، سیف اللّٰہ ابڑو کو پارٹی سے نکال دیا گیا، اس کےخلاف کارروائی کریں گے، جرگہ ہونے جا رہا ہے، جرگہ ہماری ایک روایت ہے۔   
فضل الرحمان 27 ویں ترمیم کی حمایت کو خیرباد کہہ کر 2 ووٹوں کیساتھ بنگلہ دیش روانہ

اسلام آباد مولانا فضل الرحمان 27ویں آئینی ترمیم...   

اِن کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ معاملات ٹھیک نہیں ہیں، چاہتے ہیں جرگے ہوں جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگ شامل ہوں، امید ہے امن جرگے میں تمام سیاسی جماعتیں شریک ہوں گی۔

اس سے قبل اسد قیصر پشاور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے درخواست دے رکھی ہے۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے اسد قیصر کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسد قیصر کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے متعلقہ فریقین سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے درخواست پر سماعت ملتوی کر دی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 04:45 GMT+5 , Processed in 0.049735 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list