Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 738|Reply: 0

بالی ووڈ کی سینئر ترین اداکارہ کامنی کوشل 98 برس کی عمر میں چل بسیں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194415
Post time 2025-11-14 23:06:10 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: سوشل میڈا

بالی ووڈ کی سینئر ترین اداکارہ کامنی کوشل جمعرات کی شب ممبئی میں 98 برس کی عمر میں چل بسیں۔

اداکارہ کے خاندان کے ایک قریبی دوست نے ان کی موت کی خبر کی تصدیق کی تاہم موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی اور نہ ہی خاندان نے اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری کیا۔  

فروری 1927 کو لاہور میں پیدا ہونے والی اوما کشیاب المعروف کامنی کوشل اپنی سات دہائیوں پر مشتمل فلمی اور ٹیلی ویژن کیریئر  کے باعث جانی جاتی تھیں۔

انھوں نے لال سنگھ چڈھا، کبیر سنگھ، دو راستے اور نیچا نگر میں یادگار کردار ادا کیے۔ 1946 کی فلم نیچا نگر سے اپنے ہندی سینما کے کیریئر کا آغاز کرنے والی کامنی کوشل 1940 کے عشرے کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ایکٹریس تھیں۔  

انھوں نے اس عہد کی ہٹ فلموں آگ، شہید، ندیا کے پار اور ضدی میں کام کیا۔ کامنی کوشل نے اپنے عہد کے چوٹی کے اداکاروں دلیپ کمار، دیو آنند اور راج کپور کے ساتھ کام کیا، ان کی آخری فلم عامر خان کی لال سنگھ چڈھا تھی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 04:48 GMT+5 , Processed in 0.059329 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list