Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 385|Reply: 0

اجے دیوگن نے زندگی کا خوفناک ترین تجربہ بتادیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194412
Post time 2025-11-16 01:45:04 | Show all posts |Read mode
  

بالی ووڈ کے اسٹار اداکار اجے دیوگن نے موت کو قریب سے دیکھنے کا  واقعہ بیان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 56 سالہ اداکار نے اپنی زندگی کا خوفناک ترین تجربے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

بالی ووڈ اسٹار اداکار نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میں نے اپنے سامنے ایک شخص کو اسکائی ڈائیونگ کے دوران مرتے دیکھا، چند سیکنڈ بعد ہی چھلانگ لگانے کی میری باری تھی۔   
’وہ پہلے دودھ والا تھا‘، اجے دیوگن کا اکشے کی جلدی اٹھنے کی عادت پر دلچسپ تبصرہ

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے حال ہی میں سنگھم اگین کے ساتھی اداکار اکشے کمار کی جلدی صبح اٹھنے کی عادت پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے انہیں    

اجے دیوگن نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران میں بغیر کسی پریکٹس کے اسکائی ڈائیونگ کرنے والا تھا، لیکن میری جمپ سے چند لمحے قبل پیراشوٹ نہ کھلنے کے باعث میری آنکھوں کے سامنے ایک پروفیشنل کی موت ہوگئی۔

انہوں نے فلم کا نام نہیں بتایا اور مزید کہا کہ وہ علاقہ اسکائی زون کے طور پر جانا جاتا ہے، اس واقعے کے باوجود میں نے اہم دستاویز پر دستخط کیے اور خطرات کی مکمل ذمے داری قبول کی اور اسٹنٹ کیا۔

اجے دیوگن نے اسی مقام پر ہالی ووڈ اسٹار لیونارڈوڈی کیپریو کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بھی بیان کیا، جس میں اداکار کی جان اُن کے انسٹرکٹر نے چھلانگ لگا کر بچائی تھی۔

اجے دیوگن بالی ووڈ میں ایکشن ہیرو کے طور پر پہنچان رکھتے ہیں، اُن کے والد ویرو دیوگن تھے، جو شہرہ آفاق ایکشن ڈائریکٹر تھے۔

بالی ووڈ اداکار کی وجہ شہرت 1991 کی فلم پھول اور کانٹے کی انٹری رہی، جس میں وہ 2 موٹر سائیکلوں پر سپلٹ کرکے نمودار ہوئے تھے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 03:00 GMT+5 , Processed in 0.050155 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list