Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 579|Reply: 0

اداکار یش کی والدہ کا فلم پروموٹر پر 65 لاکھ روپے کے فراڈ کا الزام

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194371
Post time 2025-11-20 01:57:32 | Show all posts |Read mode
  اداکار یش کی اپنی والدہ پشپلتھا کے ساتھ تصویر—بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے کنڑ اداکار یش کی والدہ پشپلتھا نے فلم پروموٹر ہریش اراسو پر فراڈ کا الزام لگادیا۔

اداکار کی والدہ بنگلورو پولیس کو شکایت درج کرائی ہے کہ میری پہلی پروڈکشن فلم ’کوتھا لوادی‘ کی تشہیر کے دوران مجھ سے 64 لاکھ 87 ہزار 700 روپے کا فراڈ کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پشپلتھا نے پولیس کو شکایت میں دعویٰ کیا ہے کہ اس رقم کا غلط استعمال کیا گیا اور جب میں نے مالی لین دین کے بارے میں سوال اٹھائے تو مجھے دھمکیاں دی گئیں اور ڈرایا گیا۔

بنگلورو کے ہائی گراؤنڈز پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی اس شکایت میں پشپلتھا نے ہریش اراسو سمیت کئی دیگر افراد کے خلاف دھوکا دہی اور مجرمانہ سازش کے الزامات پر قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔   
اداکار یش کا 50 روپے روزانہ کمانے سے لے کر 200 کروڑ فی فلم معاوضہ لینے کا سفر

بہت کم ہی لوگ یہ جانتے ہیں یش فلموں میں آنے سے قبل چائے بیچا کرتے تھے اور انکی دن بھر کی کمائی صرف 50 روپے ہوا کرتی تھی۔    

پولیس کے مطابق یش کی والدہ پشپلتھا نے الزام لگایا کہ فلم کی شوٹنگ 24 مئی سے وسط جولائی تک تلاکاڈو، گنڈلوپیٹ، میسورو اور چماراج نگر میں ہوئی، فلم کی تشہیر کے لیے دونوں جانب سے 23 لاکھ روپے فیس طے پائی تھی، لیکن ہریش نے فلم کے نام پر مختلف ذرائع سے مزید 24 لاکھ روپے جمع کیے، جبکہ31 جولائی کو پرنٹ میڈیا کے اشتہارات کے لیے 4 لاکھ روپے نقد بھی لیے، مجموعی طور پر وہ تقریباً 65 لاکھ روپے لے گئے۔

انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے باوجود فلم کی پروموشن نہ ہونے کے باعث یکم اگست کو ریلیز کے وقت کوئی تشہیری مواد دستیاب نہیں تھا، فلم کی تشہیر نہ ہونے پر مجھے ذاتی طور پر 21 لاکھ 75 ہزار روپے خرچ کرنا پڑے، جبکہ متعدد سوشل میڈیا اور فلمی پروموٹرز کو ادائیگی بھی نہیں کی گئی تھی۔

پشپلتھا نے الزام لگایا کہ جب میں نے ہریش سے حساب کتاب پوچھا تو اس نے مجھے دھمکیاں دیں اور الٹا 27 لاکھ روپے واپس مانگے، ہریش ناصرف منفی پروپیگنڈا کر رہا تھا بلکہ سوشل میڈیا پر میرے خلاف توہین آمیز مواد پوسٹ کرنے کی دھمکیاں بھی دے رہا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 23:03 GMT+5 , Processed in 0.049964 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list