Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 80|Reply: 0

احسن خان نے ذہنی صحت کے مسائل سے انکار کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194371
Post time 2025-11-20 18:51:05 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان نے ذہنی صحت کے مسائل سے انکار کرنے والوں پر شدید تنقید کی ہے۔

احسن خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے ذہنی صحت کے مسائل سے متعلق ہمارے معاشرے میں اپنائے جانے والے رویے کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں دماغی صحت کو مسئلہ نہیں سمجھا جاتا۔ لوگ بڑی آسانی سے کہہ دیتے ہیں کہ یہ بیماری نہیں ہے۔

اداکار نے کہا کہ کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ آپ مسلمان ہیں، آپ کو یہ بیماری نہیں ہو سکتی تو میں ایسے لوگوں سے ہمیشہ یہ پوچھتا ہوں کہ کیا مسلمانوں کو ذیابیطس نہیں ہو سکتی؟ کیا وہ ہائی بلڈ پریشر کا شکار نہیں ہوتے؟ کیا انہیں دوسری بیماریاں نہیں لگتی یا وہ زخمی نہیں ہوتے؟   
احسن خان مداحوں کو ’سرپرائز‘ دینے کیلئے تیار

معروف پاکستانی اداکار احسن خان بہت جلد اپنے مداحوں کو سنیما گھروں میں’سرپرائز‘ دینے کے لیے تیار ہیں۔    

اُنہوں نے مزید کہا کہ آپ دماغی صحت کے مسائل کی وجہ سے ہونے والے زخم دیکھ نہیں سکتے لیکن کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ کوئی بیماری نہیں ہے؟

احسن خان نے ذہنی صحت کے مسائل کے لیے طبی اور روحانی مدد حاصل کرنے کو فروغ دیا۔

انہوں نے قرآن پاک کے کچھ اقتباسات کا خاکہ بھی پیش کیا جو ڈپریشن میں مبتلا افراد کی مدد کر سکتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ اگر انسان کے جسم میں کیمیائی توازن بگڑ رہا ہو، کسی قسم کی غذائیت کی کمی ہو یا معدے میں کوئی مسئلہ ہو تو یہ مسائل بھی ڈپریشن کا باعث بن سکتے ہیں اور اس صورتحال میں انسان کا علاج میڈیکل سائنس کی مدد سے کر سکتے ہیں اور جہاں تک روحانی علاج کا تعلق ہے تو قرآن پاک سے بہتر کوئی علاج نہیں ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 23:03 GMT+5 , Processed in 0.047939 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list