Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 999|Reply: 0

میرا نہیں چاہتی تھی کہ سعود اور ریشم ساتھ کام کریں: سنگیتا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194371
Post time 2025-11-20 20:48:06 | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹو

پاکستان کی سینئر اداکارہ، ہدایتکارہ اور پروڈیوسر سنگیتا نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں اداکارہ میرا نہیں چاہتی تھی کہ اداکار سعود ساتھی اداکارہ ریشم کے ساتھ کام کریں۔

حال ہی میں سنگیتا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے دلچسپ سوالوں کے جوابات دیے۔

دورانِ انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے فلم ساز نے انکشاف کیا کہ میں اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو سیدھا کرنے کے لیے مارتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک دفعہ سعود شوٹنگ پر نہیں آرہا تھا تو میں بریک کروا کر اس کے گھر چلی گئی۔ گھر جاتے ہی میں نے سعود سے پوچھا کہ شوٹنگ پر کیوں نہیں آرہے تم؟ جس پر سعود میلے کپڑوں کے ڈھیر کی جانب اشارے کرنے لگا، جب میں نے اسے دیکھا تو اس میں میرا چھپی ہوئی تھی۔

سنگیتا نے کہا کہ جب میں نے میرا کو رنگے ہاتھوں پکڑا اور اس سے پوچھا کہ تم منع کر رہی ہو اسے؟ تو وہ مجھے معصومیت سے کہنے لگی کہ نہیں باجی، میں نے منع نہیں کیا۔

ہدایتکارہ نے مزید بتایا کہ دراصل میرا نہیں چاہتی تھی کہ سعود ریشم کے ساتھ کام کرے کیونکہ وہ خود بھی ہیرون تھی، تو چاہتی تھی کہ صرف وہی سعود کے ساتھ کام کرے لیکن میں نے ریشم کو کاسٹ کیا تھا۔ میں بھی سنگیتا ہوں سعود کو شوٹنگ پر لے آئی۔  

میزبان نے جب ہدایتکارہ سے سوال کیا کہ میرا اتنی آسانی سے تو نہیں مانی ہوں گی، انہیں منانے کےلیے کیا کیا؟ میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب کوئی سیدھے طریقے سے میری بات نہیں مانتا تو میں اسے مارتی ہوں، یہ بات پوری انڈسٹری جانتی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 22:58 GMT+5 , Processed in 0.051073 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list