Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 573|Reply: 0

پی ٹی اے کی ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف کارروائیاں، کروڑوں کے جرمانے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194388
Post time 2025-11-20 22:05:58 | Show all posts |Read mode
  
فائل فوٹو

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی ٹیلی کام کمپنیوں کی ناقص سروس پر کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ 5 برس میں ٹیلی کام کمپنیوں کو غیر معیاری سروس پر  6 کروڑ 89 لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے۔

ملک بھر میں موبائل فون سروس متاثر ہونے اور انٹرنیٹ مسائل کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

دستاویز کے مطابق ملک بھر کی 9 ہزار موبائل سائٹس نیٹ ورک دستیابی کے مسائل کا شکار ہیں، طویل لوڈشیڈنگ اور رائٹ آف وے مسائل سے نیٹ ورک دستیابی متاثر ہیں۔

دستاویز کے مطابق تجارتی بجلی کی محدود رسائی، چوری اور تخریب کاری کے واقعات کی وجہ سے بھی نیٹ ورک متاثر ہیں۔ کے پی، بلوچستان اور جی بی میں سروس کا معیار خطرناک حد تک گر گیا ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ آپریٹرز کے دعوؤں کے باوجود نیٹ ورک دستیابی لائسنس معیار تک نہیں پہنچ سکی ہے۔

پہلی ششماہی میں پی ٹی اے کو سروس سے متعلق 8 ہزار سے زائد شکایات ملیں جس میں سے 99.17 فیصد شکایات حل کی گئیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی اے کے جرمانے سے متعلق 11 کیس تاحال عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 01:05 GMT+5 , Processed in 0.053937 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list