Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 159|Reply: 0

اسلامی یکجہتی گیمز: میڈلز کی دوڑ میں پاکستان کی لمبی چھلانگ، 13 درجے اوپر آگیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194371
Post time 2025-11-21 03:57:42 | Show all posts |Read mode
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری چھٹے اسلامی یکجہتی گیمز میں جویلین تھرو میں ملنے والے گولڈ اور سلور میڈلز کی بدولت پاکستان میڈل کی دوڑ میں لمبی چھلانگ لگا کر 36 سے 23 ویں پوزیشن پر آگیا۔

گزشتہ شب جویلین تھرو میں پیرس اولمپکس 2024 میں92.97 میٹرز کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم کرنے والے اولمپین ارشد ندیم نے پہلی پوزیشن کے ساتھ گولڈ اور دوسرے پاکستانی یاسر سلطان نے دوئم رہ کر سلور میڈل حاصل کیا تھا۔

قبل ازیں گیمز میں پاکستان دو برانز میڈلز اپنے نام کر چکا تھا۔ فاطمہ زہرا نے خواتین باکسنگ کے 60 کلو گرام درجہ جبکہ مردوں کی باکسنگ میں 55 کلوگرام کے ایونٹ میں قدرت اللہ سیمی فائنل میں جگہ بنا کر پاکستان کے لیے برانز میڈل پایا تھا۔

پاکستان کی عروشہ سعید نے نمائشی کھیل کرش میں برانز جیتا مگر یہ ریکارڈ کا حصہ نہیں ہوگا۔

7نومبر سے شروع ہونے والے چھٹے اسلامی یکجہتی گیمز جمعہ کو اختتام پذیر ہو جائیں گے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 22:59 GMT+5 , Processed in 0.047811 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list