Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 865|Reply: 0

انٹرٹینمنٹ ​​کے نام پر مہمانوں کی تذلیل کرنیوالے پوڈ کاسٹرز پر سحر خان کی شدید تنقید

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194371
Post time 2025-11-21 15:00:08 | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹو  

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سحر خان نے انٹرٹینمنٹ ​​کے نام پر مہمانوں بالخصوص خواتین کی تذلیل کرنے والے پوڈکاسٹرز پر شدید تنقید کی ہے۔

سحر خان نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ آج کل، بہت سارے پوڈ کاسٹ واقعی پریشان کن ہوتے جا رہے ہیں جہاں پوڈکاسٹرز مہمانوں کو صرف ان کی تذلیل کرنے کے لیے مدعو کرتے ہیں اور ایسے سوالات پوچھتے ہیں جن کا مقصد واضح طور پر انہیں شرمندہ کرنا ہوتا ہے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ میں نے حالی ہی میں ایک پوڈ کاسٹ دیکھا جس میں میزبان نے ایک خاتون کو اس کی ویڈیوز دیکھا کہ یہ پوچھا کہ آپ کو کیا لگتا ہے کہ یہ سب جو آپ نے کیا یہ صحیح ہے یا غلط۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ کسی کے لیے کیا صحیح ہے؟ یہ فیصلہ کرنے کا حق لوگوں کے پاس نہیں ہے، کسی کو بھی یہ فیصلہ کرنے کا حق ہے کہ کسی دوسرے انسان کو اپنی زندگی کیسے گزارنی چاہیے۔   
سحر خان ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں، حمزہ سہیل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار حمزہ سہیل اپنی ساتھی اداکارہ سحر خان کی اداکارانہ صلاحیتوں سے کافی متاثر ہیں۔    

اُنہوں نے مزید لکھا کہ یہ زندگی انسان کو خدا نے دی ہے اور ہر انسان کو اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا حق ہے۔ بے شک، صحیح اور غلط کا فرق ہے لیکن یہ معاملہ خدا اور بندے کے درمیان ہے۔

سحر خان نے مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ اس قسم کے پوڈ کاسٹس میں شرکت سے گریز کرنا چاہیے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ براہ کرم ایسے شوز میں نہ جائیں جہاں آپ کو معلوم ہو کہ آپ کی تذلیل کی جائے گی۔  

اداکارہ نے نام ظاہر کرنے سے گریز کرتے ہوئے پوڈکاسٹر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ اپنی زندگی سکون سے گزارو اور لوگوں کو تکلیف دینا بند کرو۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 22:58 GMT+5 , Processed in 0.047698 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list