Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 372|Reply: 0

’میں نے ہر روپ میں پاکستان کو ساتھ رکھا‘، روما ریاض کا وطن سے اظہارِ محبت

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194371
Post time 2025-11-21 15:00:09 | Show all posts |Read mode
  تصاویر بشکریہ روما ریاض / انسٹاگرام

مس یونیورس پاکستان روما ریاض نے تھائی لینڈ میں ہونے والے مس یونیورس مقابلے کی پریلیمنری راؤنڈ میں شرکت کے بعد پاکستانی پرچم اپنے کندھوں پر لپیٹ کر وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے محبت سے بھرپور پیغام جاری کیا۔  

روما ریاض نے انسٹاگرام پر لکھا کہ شکریہ پاکستان، دل کی گہرائیوں سے۔

مس یونیورس پاکستان نے کہا کہ میں نے اسٹیج سے اترتے ہی یوں محسوس کیا جیسے ایک دعا میرے لبوں سے خود بخود نکل آئی ہو۔

انہوں نے دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پیغام، محبت اور مستقل سپورٹ نے میرا حوصلہ بڑھایا۔

رومہ ریاض کا کہنا تھا کہ میں نے ہر روپ میں پاکستان کو ساتھ رکھا اور اپنے لباس کے ذریعے ملک کی ثقافت، روایت اور شناخت کو نمایاں کیا۔   
میری جلد پاکستان کی مٹی کے رنگ کی ہے:مس یونیورس پاکستان روما ریاض کا ناقدین کو دوٹوک جواب

روما ریاض نے ویڈیو میں معاشرے میں رنگت پر مبنی تعصب (Colorism) پر بھی کھل کر بات کی۔   

انہوں نے بتایا کہ میرا برکینی پہننا پاکستان کی ثقافت اور اکثریتی مذہب کو خراجِ تحسین تھا، جبکہ میرا نیشنل کاسٹیوم پاکستانی دستکاری کی عظمت اور لاہور کی شیش محل روایت کی جھلک پیش کرتا تھا، پریلیمنری راؤنڈ میں پہنا گیا گاؤن پاکستان کے مسیحی اور دیگر اقلیتی برادریوں کے وقار اور فخر کی علامت تھی۔

روما ریاض نے کہا کہ میرے ملبوسات صرف لباس نہیں تھے بلکہ ایمان، شناخت اور ایک ایسی لڑکی کی کہانی تھے جو لاکھوں کی نمائندگی کا خواب دیکھتی ہے۔

آخر میں انہوں نے پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سفر کمال کا نہیں، ہمت کا تھا وہ ہمت جس نے دنیا کو اصل پاکستان دکھایا۔

انہوں نے حالیہ دنوں میں اپنی رنگت پر ہونے والی تنقید کے باوجود اس لمحے کو اپنی زندگی کا سب سے فخر کا لمحہ قرار دیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 22:59 GMT+5 , Processed in 0.053639 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list