Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 543|Reply: 0

پیرس میں شہزادی ڈیانا کا مومی مجسمہ توجہ کا مرکز بن گیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194371
Post time 2025-11-21 18:15:52 | Show all posts |Read mode
پیرس کے میوزیم میں شہزادی ڈیانا کے مومی مجسمے کی رونمائی کی گئی جو شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

یہ مجسمہ ’’کالا “ریونج ڈریس‘‘ پہنے ہوئے ہے جو ڈیانا نے 1994 میں لندن کے سیرپنٹائن گیلری ایونٹ میں پہن رکھا تھا۔ اسی رات کنگ چارلس III نے اپنی بے وفائی کا اعتراف کیا تھا۔

مجسمے میں شہزادی ڈیانا نے ہائی ہیلز، موتیوں کی چوکر اور چھوٹا ہینڈ بیگ پکڑا ہوا ہے اور اسے شاہی اسکینڈلز اور فیشن لمحوں کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا۔ https://www.facebook.com/HollywoodLife/posts/a-princess-diana-wax-figure-was-unveiled-at-mus%C3%A9e-grevin-in-paris-today-wearing-/1212580767405346/

فرانس کے لوگ آج بھی شہزادی ڈیانا کو محبت سے ’’لیڈی ڈای‘‘ کہتے ہیں۔ شہر میں جہاں وہ حادثے کا شکار ہوئیں وہاں پھول اور ہاتھ سے لکھی یادگاریں رکھی جاتی ہیں۔

شہزادی ڈیانا کے مجسمے کو میوزیم میں موجود ان کے سابق شوہر اور ساس کے مجسموں سے دور رکھا گیا ہے تاکہ ان کی آزادی اور خود مختاری کی نمائندگی ہو۔
          View this post on Instagram                       


فرانسیسی ناول نگار کرسٹین اوربان کے مطابق کالا لباس اس وقت کی علامت ہے جب ڈیانا نے اپنی کہانی خود بیان کرنا شروع کی تھی۔

مجسمے کی رونمائی کے موقع پر حاضرین کا کہنا تھا کہ پیرس نے کبھی ڈیانا کو بھلایا نہیں اور یہ مجسمہ ان کے لیے جذباتی لمحہ ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 23:03 GMT+5 , Processed in 0.047800 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list