Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 800|Reply: 0

دو مرتبہ آسکر جیتنے والا اداکار مالی مشکلات کے باعث بے گھر

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194371
Post time 2025-11-21 22:09:41 | Show all posts |Read mode
ہالی ووڈ کے نامور اداکار کیون اسپیسی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اس وقت مستقل رہائش کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں اور کبھی ہوٹلوں، کبھی عارضی ٹھکانوں پر رہنے پر مجبور ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیون اسپیسی نے بتایا کہ گزشتہ چند برسوں میں اُن پر لگنے والے جنسی ہراسانی کے الزامات اور طویل قانونی کارروائی نے انہیں شدید مالی بحران میں دھکیل دیا۔ قانونی فیسوں نے ان کی جمع پونجی تقریباً ختم کر دی ہے اور کام نہ ملنے کے باعث آمدنی کا ذریعہ بھی نہیں رہا۔

انہوں نے بتایا کہ بالٹی مور والا گھر بھی نیلامی میں ہاتھ سے چلا گیا جس کے بعد وہ انتہائی غیر مستحکم زندگی گزار رہے ہیں اور جہاں کام ملتا ہے وہیں قیام کر لیتے ہیں۔

کیون اسپیسی نے امید ظاہر کی کہ حالات بہتر ہونے کے بعد وہ دوبارہ معمول کی زندگی اور کیریئر کی طرف لوٹ آئیں گے۔

خیال رہے کہ ایوارڈ یافتہ اداکار کیون اسپیسی کو دو آسکر ایوارڈز بھی مل چکے ہیں تاہم 2017 میں لگنے والے الزامات نے ان کی شہرت اور آمدنی کو شدید متاثر کیا، اگرچہ وہ کئی مقدمات میں بری ہو چکے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 23:00 GMT+5 , Processed in 0.050173 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list