Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 909|Reply: 0

پورے کیریئر میں اتنا پیسہ نہیں کمایا جتنا یوٹیوب سے ملا: فرح خان کا انکشاف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194371
Post time 2025-11-22 00:06:11 | Show all posts |Read mode
  فرح خان—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بالی ووڈ کوریوگرافر اور فلم ساز فرح خان اور ان کے یوٹیوب ویڈیو بلاگز غیر معمولی طور پر مقبول ہیں، یہاں تک کہ ان کے خانساماں دلیپ بھی ان ویڈیوز میں آنے کے بعد ایک جانی پہچانی شخصیت بن گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں فرح خان نے یوٹیوب ویڈیو بلاگنگ سے اپنی بڑے پیمانے پر ہونے والی آمدنی کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

سوہا علی خان کے انٹرنیٹ ریڈیو شو پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران فرح خان نے انکشاف کیا کہ اپنی ٹیم کے مسلسل اصرار کے بعد میں اپنا یوٹیوب چینل شروع کرنے پر راضی ہوئی اور چاہتی تھی کہ یہ چینل کھانے سے متعلق ہو۔   
ساس مجھ سے کیا چاہتی تھیں؟ فرح خان نے بتادیا

بالی ووڈ کی معروف ہدایتکارہ فرح خان نے ایک ساؤتھ انڈین فیملی میں شادی کے بعد ثقافت میں فرق کی وجہ سے سسرال میں ایڈجسٹ ہونے میں در پیش مشکلات کے بارے میں بات کی۔   

اپنی بڑے پیمانے پر ہونے والی کمائی کے بارے میں فرح خان نے بتایا کہ شاید میں نے اپنے پورے کیریئر میں یہاں تک کہ اتنی ساری فلموں کی ہدایت کاری کرنے کے باوجود بھی ایک سال میں اتنا پیسہ نہیں کمایا جتنا یہاں سے کمایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرا چینل ہے اس لیے نہ تو کوئی آن لائن ویڈیو دیکھنے کا پلیٹ فارم یا پروڈکشن ہاؤس مجھے کہہ رہا ہے کہ یہ سین تو کاٹنا ہی پڑے گا اور نہ ہی کوئی ٹی وی چینل یہ کہہ رہا ہے کہ آپ صرف اسی مہمان کو لا سکتے ہیں، مجھے اس تفریق سے نفرت ہے کہ ایک کو صفِ اوّل کا اسٹار کہا جاتا ہے اور دوسرے کو گھٹیا سمجھا جاتا ہے۔

فرح خان کو پہلے ہی اپنے یوٹیوب چینل کا سلور پلے بٹن کا اعزاز مل چکا ہے۔

انہوں نے فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ کے بعد سے 11 سال میں کسی فلم کی ہدایت کاری نہیں کی، فرح نے یوٹیوب پر چینل بنانے کے اپنے فیصلے کے بارے میں بتایا کہ میں نے اپریل 2024ء میں ویڈیوز پوسٹ کرنا شروع کیں جن کی شروعات میرے اور میرے خانساماں دلیپ کی کھانا پکانے کی ویڈیوز سے ہوئی جو تیزی سے مقبول ہوئیں اور ایک وسیع پیمانے پر دیکھی جانے والی سیریز بن گئیں، اب میرے یوٹیوب پر تقریباً 3 ملین اور انسٹاگرام پر 4.5 ملین فالوورز ہیں۔

کاجول اور ٹوئنکل کے شو میں 60 سالہ فرح خان نے بتایا تھا کہ انہیں یوٹیوب کا سفر شروع کرنے کی ترغیب کہاں سے ملی تھی۔   
کیریئر کے آغاز میں فلم ڈائریکٹر نے جنسی طور پر ہراساں کیا، فرح خان کا انکشاف

بالی ووڈ کی معروف ڈائریکٹر اور کوریوگرافر فرح خان نے فلمی کیرئیر کے آغاز میں جنسی ہراسانی کا سامنا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔   

فرح کا کہنا تھا کہ جب میری کوئی فلم نہیں بن رہی تھی اورکسی فلم کی ہدایت کاری بھی نہیں کر رہی تھی تو میں نے سوچا کہ چلو یوٹیوب پر چینل بنا لیتی ہوں، میرے 3 بچے یونیورسٹی جا رہے ہیں اور ان کی تعلیم کا خرچہ بہت زیادہ ہوتا ہے، تو میں نے بس مذاق میں کہا کہ ایک شو شروع کرتی ہوں اور وہ چل نکلا۔

فرح خان نے ’میں ہوں نا’، ’اوم شانتی اوم‘ اور ’تیس مار خان‘ جیسی فلموں کی ہدایت کاری سے شہرت حاصل کی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 23:04 GMT+5 , Processed in 0.087382 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list