Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 372|Reply: 0

فواد خان کی مداحوں سے محبت کے اعتراف پر ماہرہ خان آبدیدہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194314
Post time 2025-11-23 16:24:06 | Show all posts |Read mode
  
تصویر:سوشل میڈیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی ماہرہ خان اور فواد خان ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی، فواد خان کے مداحوں کے اعتراف پر ماہرہ خان آبدیدہ ہو گئیں۔

پاکستانی ٹی وی کے خوبصورت جوڑے کے طور پر پہچانے جانے والے ان دونوں فنکاروں نے ہمسفر سے شہرت کی وہ بلندی چھوئی جس نے ناصرف ڈرامہ انڈسٹری کو نئی زندگی دی بلکہ انہیں سپر اسٹار کا درجہ بھی دلایا۔

دونوں اداکار اب ایک بار پھر فلم نیلوفر میں ساتھ نظر آئیں گے، جو 28 نومبر 2025ء کو ریلیز ہو رہی ہے، فلم کی پروموشن کے سلسلے میں فواد اور ماہرہ مداحوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور حال ہی میں وہ دبئی میں میڈیا و فینز سے ملے۔

اسی دوران ایک جذباتی لمحہ اس وقت سامنے آیا جب فواد خان نے کھلے دل سے اعتراف کیا کہ انہوں نے گزشتہ عرصے میں کچھ مشکل وقت دیکھا ہے، لیکن ان کے مداح مسلسل ان کے ساتھ کھڑے رہے۔   
فواد خان اور ماہرہ خان کا جلد ٹی وی پر دوبارہ ایک ساتھ نظر آنے کا عندیہ

ماہرہ خان نے کہا کہ میں ہی وہ ہوں جو فواد کو فینز کے اسکرین شاٹس بھیجتی ہوں   

انہوں نے بتایا کہ میں سوشل میڈیا پر زیادہ فعال نہیں ہوتا، اس لیے شاید میں ہر بار شکریہ ادا نہ کر پاؤں، مگر میں اپنے مداحوں کی محبت اور وفاداری کا بہت شکر گزار ہوں۔

فواد خان کی اس بات پر ان کی دیرینہ دوست ماہرہ خان جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے، ماہرہ فواد کی باتوں سے متفق دکھائی دیں اور واضح طور پر نظر آیا کہ وہ اپنے دوست کے لیے مداحوں کی محبت سے کتنی متاثر ہوئیں۔

اس جذباتی لمحے کی ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں نے دونوں فنکاروں کے لیے محبت بھرے پیغامات بھیجے۔

ایک مداح نے لکھا کہ دونوں کو جذباتی ہوتا دیکھ کر دل بھر آیا، دوسرے نے کہا کہ فواد کے لیے بےحد محبت، یہ لمحہ بہت خاص تھا، ایک اور نے ماہرہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان واقعی فواد خان کی اصل دوست ہیں۔

دونوں اسٹارز کی دوستی اور ایک دوسرے کے لیے احترام نے مداحوں کے دل ایک بار پھر جیت لیے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 20:47 GMT+5 , Processed in 0.048147 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list