Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 772|Reply: 0

کراچی کی محبت میں انٹرویو میں جذبات نکل گئے: تابش ہاشمی کی میئر کراچی سے سوالات پر وضاحت

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194356
Post time 2025-11-23 19:39:06 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ میزبان و کامیڈین تابش ہاشمی کا کہنا ہے کہ میئر کراچی سے اخلاف نہیں لیکن کراچی سے اتنی محبت ہے کہ انٹرویو میں جذبات نکل گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات 35 سال سے خراب ہیں جس کا مکمل الزام 1 سال قبل آئے میئر کو نہیں دیا جاسکتا۔

گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران میزبان تابش ہاشمی نے چند ماہ قبل جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں میئر کراچی سے کیے گئے سوالات پر وضاحت پیش کر دی۔

دوران پریس کانفرنس میزبان تابش ہاشمی سے ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ آپ اپنے پروگرام میں سیاست دانوں کو مدعو کرتے ہیں، آپ نے چند ماہ قبل میئر کراچی کو مدعو کیا تھا۔ آپ یہ جانتے ہیں کہ وہ جھوٹ کہہ رہے ہیں تو پھر آپ ان کے ساتھ پروگرام کیسے کرلیتے ہیں؟ کیا وہ پروگرام سے قبل ہدایات دیتے ہیں کہ یہ سوال کرنا اور اس حوالے سے بات نہیں کرنا۔

تابش ہاشمی نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ انہوں (مرتضیٰ وہاب) نے کہا جو مجھ سے متعلق ہو اس حوالے سے آپ مجھے سے کچھ بھی پوچھ لیں۔

میزبان نے کہا کہ اب وہ ایک شہر کے میئر ہیں، ان کا سیاسی جماعت سے تعلق ہے، لیکن میں نے ان سے جو بھی پوچھا انہوں نے اپنے لحاظ سے بہترین جواب دیے۔ وہ پبلک آفس ہولڈر ہیں، ایک پارٹی کی نمائندگی کرتے ہیں، ان کے کندھوں پر بہت بڑی ذمے داری ہے، ایسے میں ان سے جو سوال کیے ان کا بھرپور جواب دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان (میئر کراچی) کی بات کاٹ کر بھی میں نے جو کچھ پوچھا اس کا بھی انہوں نے صبر و تحمل سے جواب دیا اور یہ نہیں کہا کہ فلاں چیز کاٹ دینا، یا فلاں چیز ایڈیٹ کر دینا۔   
تابش ہاشمی کے والدین نے 1984ء میں بھارت کیوں چھوڑا ؟

جیو نیوز کے معروف میزبان تابش ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والدین بھارتی شہری تھے جو 1984ء میں اپنا ملک بھارت چھوڑ کر پاکستان آئے تھے۔    

تابش ہاشمی کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ انہوں نے کاپریٹ نہیں کیا، کراچی کے حالات پچھلے 35 سال سے خراب ہیں، جبکہ مرتضیٰ وہاب ایک سال پہلے بطور میئر کراچی آئے ہیں، اس لیے سارا الزام ان پر بھی نہیں ڈالا جاسکتا۔  

انہوں نے کہا کہ بے شک برائیاں ضرور ہیں لیکن میئر کراچی سے انٹرویو میں جتنا بیسٹ ہوسکتا تھا وہ انہوں نے دیا۔ انہوں نے اپنی سیاسی جماعت کی بہترین نمائندگی کی، اس کا کریڈٹ تو کم از کم انہیں ضرور دینا چاہیے۔

میزبان نے کہا کہ میں کسی کے لیے جھوٹ بولنے جیسے سخت لفظ استعمال نہیں کرتا، وہ میرے مہمان تھے لیکن کراچی سے محبت اتنی ہے کہ اس دن جذبات نکل آئے، خود کو روک نہیں پایا۔  

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ویسے میں کوشش کرتا ہوں کہ کسی کو بھی بس کے نیچے اس طرح نہ پھینک دوں۔ اس دن بس جذبات نکل آئے ورنہ میرا ان سے ایسا کوئی اختلاف نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل تابش ہاشمی نے ’ہنسنا منع ہے‘ میں میئر کراچی کو مدعو کیا تھا۔ دوران شو انہوں نے کراچی کی حالتِ زار پر تیکھے سوالات کیے تھے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 22:38 GMT+5 , Processed in 0.054391 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list