Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 771|Reply: 0

ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد پابندی ختم

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194356
Post time 2025-11-24 18:23:57 | Show all posts |Read mode
  —فائل فوٹو

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد پابندی کو ختم کر دیا۔ پابندی ختم کرنے کا فیصلہ پی ایس بی کے ثالث سینیٹر پرویز رشید نے کیا۔

دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) ثالث نے پابندی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ اسپورٹس بورڈ نے اے ایف پی کا پنجاب ایتھلیٹکس الیکشن کالعدم کرنے کا فیصلہ بھی معطل کر دیا۔

پی ایس بی ثالث نے فیصلے میں کہا ہے کہ سلمان بٹ کے خلاف کارروائی میں ایتھلیٹکس فیڈریشن نے قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا تھا۔ نہ کوئی چارج شیٹ فراہم کی گئی نہ ہی کوئی سماعت کا موقع دیا گیا۔   
ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی عائد

ایتھلیٹکس فیڈریشن پاکستان نے اولمپئن ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ پر تاحیات پابندی عائد کر دی۔   

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے سلمان بٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، ارشد ندیم کے کوچ پر پابندی سے ارشد ندیم کی تیاریوں کو بھی متاثر کیا گیا۔

پی ایس بی ایڈجیوڈیکیٹر نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کو سلمان بٹ کے خلاف بیان سے بھی روکتے ہوئے کہا کہ پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے معاملات براہ راست ایتھلیٹکس فیڈریشن کے دائرہ اختیار میں نہیں تھے۔

فیصلے کے مطابق پی اے اے کے انتخابات پنجاب اسپورٹس بورڈ اور پنجاب اولمپکس کے زیر نگرانی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ سلمان بٹ پر ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے تاحیات پابندی عائد کر دی تھی۔ سلمان بٹ نے پابندی کو اسپورٹس بورڈ کے آئین کے مطابق چیلینج کیا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 22:38 GMT+5 , Processed in 7.661431 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list