Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 793|Reply: 0

کورین اداکار کم وو بن کا 10 سال ڈیٹنگ کے بعد ساتھی اداکارہ کیساتھ شادی کا اعلان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194281
Post time 2025-11-24 19:03:05 | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹو  

کورین ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکار جوڑی کم وو بن اور شن من اے نے 10 سال ڈیٹنگ کرنے کے بعد شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ ایجنسی اے ایم انٹرٹینمنٹ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ ’شن اور کم نے اپنے طویل تعلقات کے دوران ایک دوسرے پر اپنے گہرے اعتماد کی بنیاد پر اب عمر بھر ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے ایم انٹرٹینمنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اداکار جوڑی کی شادی 20 دسمبر کو سیول میں ہوگی جس میں صرف دونوں اداکاروں کے قریبی عزیز و اقارب شرکت کریں گے۔

علاوہ ازیں، کم وو بن نے خود بھی اپنی مداحوں کو ہاتھ سے لکھے ہوئے ایک خط کے ذریعے یہ خوشخبری دی ہے۔

اداکار کی جانب سے مداحوں کے گروپ میں شیئر کیے گئے خط میں لکھا ’میں یہ خبر سب سے پہلے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا تھا جو میری کوتاہیوں کے باوجود ہمیشہ مجھے سے غیر مشروط محبت کرتے ہیں‘۔   
اسلامی عقائد کو مسخ کرنے کی کوشش، کورین سیریز تنازع کا شکار، بائیکاٹ کا مطالبہ

آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی نئی کورین سیریز ’جینی – میک اے ویش‘ ریلیز کے ساتھ ہی تنازعات کا شکار ہوگئی۔   

خط میں مزید لکھا ’ہاں، میں شادی کر رہا ہوں، میں اس شخص کے ساتھ اپنی فیملی بنانے جا رہا ہوں جو طویل عرصے سے میرے ساتھ ہے اور اب ہم ایک ساتھ آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں‘۔

واضح رہے کہ کم وو بن پچھلے کچھ عرصے سے اپنی نیٹ فلکس ’جینی – میک اے وِش‘ کی وجہ سے پہلے ہی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جب کہ اداکارہ شن من اے بھی کئی مشہور کورین سیریز میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

کم وو بن اور شن من اے کو 2022ء میں کورین سیریز ’آور بلیوز (Our Blues) میں ایک ساتھ اسکرین پر دیکھا گیا تھا، ان دونوں کی آن اسکرین کیمسٹری کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا اسی لیے اب حقیقی زندگی میں ان کی شادی کی خبر سن کر مداح بہت خوش ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 18:34 GMT+5 , Processed in 0.051041 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list