Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 473|Reply: 0

فواد خان اہلیہ کی محبت میں کب اور کیسے گرفتار ہوئے؟ اداکار کا دلچسپ انکشاف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194281
Post time 2025-11-24 19:42:16 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سُپر اسٹار فواد خان اپنی اہلیہ صدف کی محبت میں کب اور کیسے گرفتار ہوئے بتا دیا۔

ان دنوں ہر دلعزیز آن اسکرین جوڑی اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان مختلف مقامات پر اپنی آنے والی فلم ’نیلوفر‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔ ان کی فلم 28 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تشہیری مہم کے دوران صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد خان نے انکشاف کیا انہیں لاہور کی سردیوں میں صدف سے محبت ہوگئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ 1998 کی سردیوں کا موسم تھا، اور ہم ایم ایم عالم روڈ پر ایک ریسٹورنٹ میں تھے، اس وقت لاہور میں سردیوں کی شام اب کی طرح اسموگ والی نہیں بلکہ دھند والی ہوا کرتی تھی اور لوگ لذیذ گرم کھانوں سے لطف اندوز ہوتے تھے۔  

اداکار نے کہا کہ سردیوں کے موسم میں لاہور کا ایک الگ ہی ماحول ہوا کرتا تھا، لاہور ایک بہترین کلاسیکل رومانوی شہر ہے۔ دھند والے موسم کسی کو بھی بآسانی محبت ہوسکتی ہے۔  

واضح رہے کہ اداکار فواد خان نے سال 2005 میں صدف فواد کے ساتھ شادی کی، جن سے ان کا ایک بیٹا اور بیٹیاں علائینا اور بیا ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 18:33 GMT+5 , Processed in 0.047035 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list