Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 372|Reply: 0

انگلینڈ میں آئندہ برس ریل کے کرائے منجمند رکھنے کا حکومتی فیصلہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194281
Post time 2025-11-24 22:57:10 | Show all posts |Read mode
  

برطانوی حکومت نے 30 برس میں پہلی مرتبہ آئندہ برس انگلینڈ کیلئے ریل کے کرایوں کو منجمد رکھنے کا اعلان کیا ہے، اس فیصلے کا اطلاق مارچ 2027 تک ریگولیٹڈ کرایوں پر ہوگا جس میں سیزن ٹکٹ اور آف پیک ریٹرن شامل ہوں گے۔

اس سے مہنگے روٹس پر سفر کرنے والے مسافروں کی 300 پاؤنڈ تک کی بچت ہوگی، ریل کے کرایوں میں گزشتہ اضافہ رواں برس مارچ میں 4.6 فیصد ہوا تھا، کرایوں میں اضافہ روایتی طور پر جنوری میں ریٹیل پرائس انڈیکس پلس ون سے ہوتا تھا، لیکن ہر بار اس پر فارمولے پرعمل نہیں ہوتا۔

2021 سے کرایوں میں اضافہ جنوری کی بجائے مارچ سے ہو رہا ہے، حکومتی ذرائع نے تسلیم کیا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ ان ریگولیٹڈ کرایوں میں اضافہ ہوسکتا ہے تاہم عام طور پر ریل کمپنیاں ریگولیٹڈ کرایوں کی تقلید کرتی ہیں۔

رواں برس ان ریگولیٹڈ کرایوں میں 5.5 فیصد اضافہ ہوا جو کہ ریگولیٹڈ سے 1.1 فیصد زائد تھا، ملک بھر کے ریل آپریٹر ز پر مشتمل نمائندہ تنظیم ریل ڈلیوری گروپ نے کہا ہے کہ کرایوں کا منجمد ہونا مسافروں کیلئے اچھی خبر ہے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ریلوے میں اصلاحات کے حقیقی فوائد صارفین تک پہنچیں۔

1996 سے حکومت نے برٹش ریل کی نجکاری کے بعد کچھ کرایوں کو ریگولیٹ کیا تھا، انگلینڈ ویلز اور اسکاٹ لینڈ میں تقریباً 45 فیصد کرایوں کو حکومت ریگولیٹ کرتی ہے، تاہم کرائے منجمد صرف انگلینڈ میں ہوں گے۔

ادھر ٹرانسپورٹ سیکریٹری ہیڈی الیگزنڈر نے کہا ہے کہ یہ اقدام گریٹ برٹش ریلوے کی تعمیر نو کے وسیع منصوبوں کا حصہ ہے، گریٹ برٹش ریلوے ایک عوامی ادارہ ہے جو قیام کے مراحل سے گزر رہا ہے، جس میں ریلوے کے نظام کے کچھ حصوں کو عوامی ملکیت میں لانا ہے، کرایوں میں کمی کا اعلان بجٹ سے صرف چند روز قبل سامنے آیا ہے، چانسلر ریچل ریوز یہ اشارہ دے چکی ہیں کہ بجٹ میں اخراجات زندگی کم کرنا اہم نکتہ ہوگا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 18:34 GMT+5 , Processed in 0.045635 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list