Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 718|Reply: 0

پیپلز پارٹی اتحادی ہے، ہر موقع پر بھرپور ساتھ دیا، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194281
Post time 2025-11-24 23:36:11 | Show all posts |Read mode
  وزیر اطلاعات عطا تارڑ : فائل فوٹو  

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اتحادی ہے، ہر موقع پر بھرپور ساتھ دیا، قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہيں، ضمنی الیکشن میں مظفر گڑھ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ سیاست میں دروازے کھلے رہتے ہیں، سیاست میں بات چیت اور مکالمے سے ہی معاملات آگے بڑھتے ہیں، سیاست میں سب سے بڑی غلطی بائیکاٹ کی ہوتی ہے، یہ غلط ہے جب آپ کسی عمل میں شریک ہی نہ ہوں اور دھاندلی کا الزام لگا دیں، مثبت رویے سے بہت سے مسائل حل ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا ہے، ڈیجیٹل میڈیا نے معرکہ حق میں موثر کردار ادا کیا، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز وقت کی ضرورت ہیں، ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ارتقاء کا عمل جاری ہے۔   
جس ادارے نے پی ٹی آئی کے لوگوں کو یہاں تک پہنچایا اسی پر حملے کرتے ہیں، عطا تارڑ

عطا تارڑ نے کہا کہ یہ آپس میں ایک دوسرے کے گریبان پکڑے ہوئے ہیں، انہوں نے کسی وزارت کو مسنگ پرسنز سے متعلق کوئی درخواست دی ہے؟   

وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ اخبارات اور ٹیلی ویژن نے جس طرح مثبت کردار ادا کیا، ڈیجیٹل میڈیا کا بھی موثر کردار رہا، ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے دشمن کو دشمن کی زبان میں جواب دینا ضروری ہے، ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم سے ملکی مثبت تشخص اجاگر کرنا ہوگا، ڈیجیٹل میڈیا کا فیک نیوز کی روک تھام میں اہم کردار ہونا چاہیے،  ہمارا خواب ہے کہ ہمارا ڈیجیٹل پلیٹ فارم مزید مضبوط ہو۔   
علی امین گنڈاپور کو دہشت گردوں کی مکمل سہولت کاری نہ کرنے پر ہٹایا، عطا تارڑ

عطا تارڑ نے کہا کہ یہ اب ایسے شخص کو وزیر اعلیٰ بنا رہے ہیں جو دہشتگردوں کے لیے نرم گوشہ رکھتا ہے، ایسے شخص کو وزیر اعلیٰ بنائیں گے تو قوم کی قربانیاں کہاں جائیں گی۔   

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے دوران پہلا ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ قائم کیا، آذربائیجان کی حکومت نے پاکستان سے ڈیجیٹل میڈیا کے شعبہ میں تربیت لینے کی بات کی، ڈی ایٹ ممالک کے وزراء نے ہمارے موقف کو تسلیم کیا، سوشل میڈیا پر قومی سلامتی اور اداروں کے خلاف مذموم مہم چلائی جاتی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اخبارات سے الیکٹرانک میڈیا میں منتقلی ایک نظام کے تحت ہوئی، الیکٹرانک میڈیا سے ڈیجیٹل میڈیا میں منتقلی یکدم ہوئی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 18:35 GMT+5 , Processed in 0.060047 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list