Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 706|Reply: 0

شریا سرن کی اے آئی سے جعلی تصاویر پھیلانے کے رجحان پر تشویش

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194281
Post time 2025-11-25 00:54:13 | Show all posts |Read mode
  

بھارتی اداکارہ شریا سرن نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے تصاویر میں تبدیلی کرکے پھیلانے کے رجحان پر تشویش ظاہر کی ہے۔

42 سالہ اداکارہ نے حال ہی میں ان کی جعلی پروفائل بناکر اے آئی کے ذریعے بدلی گئی تصاویر پھیلانے پر سائبر کرائم میں شکایت درج کروائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روز کی بنیاد پر اُن کی جعلی تصویریں اور غلط پیغامات زیر گردش ہیں، جن سے نا صرف اُن کے مداح بلکہ خاندان کے افراد بھی دھوکا کھا جاتے ہیں۔   
رجنی کانت سے ملنے والی نصیحت جس نے شریا سرن کی زندگی بدل دی

بالی ووڈ اداکارہ شریا سرن نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار رجنی کانت کی جانب سے ملنے والی ایک نصیحت نے اُن کی زندگی بدل ڈالی۔   

اداکارہ نے مزید کہا کہ جتنے بھی لوگ مجھے جانتے ہیں یا جن سے میری بات ہوتی ہے، انہوں نے مجھے ٹیگ کیا اور کہا یہ تم نہیں لگ رہیں، کوئی رابطے کےلیے تمہاری جعلی پروفائل کا استعمال کررہا ہے۔

شریا سرن نے یہ بھی کہا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ میں تقریباً 20 سال سے ایک ہی فون نمبر استعمال کررہی ہوں، پھر بھی ایسا ہوا، ابتداء میں یہ معاملہ عوامی سطح پر اٹھانے سے گریزاں تھی، کیونکہ میں کسی غیر ضروری شخص کو اہمیت نہیں دینا چاہتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اب اس شخص کی حرکتیں بڑھ گئی ہیں تو مجھے بڑا قدم اٹھانا پڑا، دراصل اُس نے میری جعلی پروفائل سے میری ہی ٹیم سے رابطہ کیا تو صورتحال کافی سنگین ہوگئی۔

سائبر کرائم میں شکایت درج کرانے کے باوجود اس بات کا اقرار کیا کہ اس نوعیت کی سرگرمیوں کو مکمل طور پر روک پانا تقریباً ناممکن ہوچکا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ڈیپ فیک اور جعلی شناخت کے اس دور میں اصلی اور جعلی میں فرق کرنا مشکل ہوگیا ہے، جس سے کئی مشہور شخصیات متاثر ہوئی ہیں۔   
کیرتی سریش اے آئی سے بنی جعلی تصاویر پر پریشان

نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ کیرتی سریش نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے غلط استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔    

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انسٹاگرام پر کئی اکاؤنٹس اُن کی تصاویر اور جعلی بلیو ٹک استعمال کرکے خود کو ویریفائیڈ ظاہر کرتے ہیں، میں اور میری ٹیم اس معاملے میں صرف آگاہی پھیلا سکتے ہیں۔

ہوا کچھ یوں کہ کچھ دن قبل سائبر کرائم حکام کو اداکارہ کی جعلی پروفائل سے متعلق شکایت درج کرائی، جس کے بعد شریا سرن نے اس معاملے پر لب کشائی کی ہے اور امید ظاہر کی کہ کوئی بھی اس شخص کے دھوکے میں نہیں آئے گا۔

اس سے قبل اس نوعیت کا معاملہ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کے ساتھ بھی پیش آچکا ہے، اداکارہ نے بھی جعلی اکاؤنٹ کے خلاف آواز بلند کی تھی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 18:33 GMT+5 , Processed in 0.062389 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list