Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 617|Reply: 0

’ہر کوئی کہتا ہے خواتین کو زیادہ معاوضہ ملنا چاہیے،‘ تنخواہ کے فرق پر مادھوری ڈکشٹ کا بیان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194170
Post time 2025-12-2 19:27:14 | Show all posts |Read mode
  خواتین کو ہر میدان میں خود کو ثابت کرنا پڑتا ہے، مادھوری ڈکشٹ - فائل فوٹو  

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے صنفی بنیاد پر تنخواہوں کے فرق کو ایک ایسا مسئلہ قرار دیا ہے جو صرف بالی ووڈ تک محدود نہیں بلکہ مختلف شعبوں میں بھی خواتین کو درپیش ہے۔  

مادھوری ڈکشٹ کا بالی ووڈ کے صفِ اول کے فنکاروں میں شمار ہوتا ہے۔

اُنہوں نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان، انیل کپور اور سنجے دت جیسے بڑے ستاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔  

مادھوری ڈکشٹ کا کہنا ہے کہ منصفانہ معاوضے کےلیے اِن کی جدوجہد آج بھی جاری ہے اور خواتین کو ہر میدان میں خود کو ثابت کرنا پڑتا ہے۔

مادھوری ڈکشٹ کے مطابق کارپوریٹ دنیا سمیت ہر شعبے میں خواتین آج بھی تنخواہوں کے فرق کا سامنا کر رہی ہیں اور ایک متوازن نظام کی خواہش رکھتی ہیں۔   
2025ء میں تینوں خانز کو کمائی میں پیچھے چھوڑنے والا بالی ووڈ اسٹار کون؟

سال 2025ء میں بالی ووڈ انڈسٹری میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے سپر اسٹار کا نام سامنے آیا جسے سن کر سب ہی شائقین دنگ رہ گئے ہیں۔   

اُنہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ بات مرد اداکاروں سے زیادہ معاوضہ لینے کی نہیں بلکہ ایک ایسے نظام کی ہے جہاں خواتین کی محنت اور کردار کا مناسب انداز میں اعتراف کیا جائے اور اُن کی محنت کا اُنہیں مکمل حصہ دیا جائے۔

واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں کئی بالی ووڈ اداکارائیں اس مسئلے پر کھل کر بات چکی ہیں۔

بعض اداکاراؤں نے سماجی روّیوں اور معاشرے میں موجود عام مردانہ برتری کو اس کی وجہ قرار دیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 15:21 GMT+5 , Processed in 0.045671 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list