Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 575|Reply: 0

کیا مادھوری سیاست میں قدم رکھنے والی ہیں؟ اداکارہ نے حقیقت بتادی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194170
Post time 2025-12-2 19:27:15 | Show all posts |Read mode
  --فائل فوٹو

بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے سیاست میں شمولیت کی تمام افواہیں ختم کر دیں۔

58 سالہ اداکارہ نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں واضح کر دیا ہے کہ میں نے کبھی سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں کیا اور نہ ہی خود کو اس میدان کے لیے موزوں سمجھتی ہوں۔

انٹرویو میں بات کرتے ہوئے مادھوری نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں سیاست کے لیے بنی ہوں، میں ایک آرٹسٹ ہوں اور اپنی سوچ بانٹ کر یا اپنی فنکاری کے ذریعے لوگوں پر اثر ڈالنا ہی میری شناخت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں آنا کبھی میری خواہشات کا حصہ نہیں رہا اور نہ ہی میں خود کو اُس دنیا میں فٹ دیکھتی ہوں۔   
مادھوری نے فلم انڈسٹری میں خواتین کے معاوضوں پر آواز اٹھادی

بالی ووڈ کی ماضی کی شہرت یافتہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے فلم انڈسٹر میں معاوضوں میں فرق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بھی زیادہ معاوضہ ملنا چاہیئں۔    

مادھوری ڈکشٹ کے سیاست میں آنے کی افواہیں اُس وقت شدت اختیار کر گئی تھیں جب گزشتہ برس متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ 2024ء کے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لے سکتی ہیں، تاہم اپنے تازہ بیان کے بعد مادھوری نے اس باب کو ہمیشہ کے لیے بند کر دیا ہے۔

اداکارہ اس وقت اپنے نئے پراجیکٹ مسز دیش پانڈے کی ریلیز کی تیاریاں کر رہی ہیں، جو ناگیش کوکنور کی ہدایت کاری میں بننے والی ایک سنسنی خیز ڈراما سیریز ہے۔ یہ سیریز فرانسیسی تھرلر La Mante سے ماخوذ ہے اور مادھوری اس میں ایک پیچیدہ اور گہرے کردار میں نظر آئیں گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 15:22 GMT+5 , Processed in 0.046951 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list