Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 993|Reply: 0

نِدا یاسر فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے متعلق بیان پر تنقید کی زد میں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194143
Post time 2025-12-2 20:45:14 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: فائل

پاکستان کی نامور مارننگ شو میزبان نِدا یاسر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔

ندا یاسر ایک دہائی سے زائد عرصے سے مارننگ شوز کی دنیا میں نمایاں مقام رکھتی ہیں، اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے بحث کا موضوع بنتی رہی ہیں۔

حالیہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کے بارے میں کہا کہ یہ رائیڈر اکثر آرڈر ڈلیور کرتے وقت بقایا رقم ساتھ نہیں رکھتے اور یوں صارفین سے اضافی روپے لے لیتے ہیں۔  

ندا یاسر نے ناظرین کو مشورہ دیا کہ لوگ ہمیشہ بالکل درست رقم ادا کریں تاکہ رائیڈر چند سو روپے نہ رکھ لیں، انہوں نے کھل کر کہا کہ میں ٹِپ دینے کے حق میں نہیں ہوں۔   
ندا یاسر بغیر میک اپ منظر عام پر، مداحوں کا ملا جلا ردعمل

پاکستان کی معروف میزبان اور اداکارہ ندا یاسر جنہیں ان کے مقبول مارننگ شو کے باعث خاصی شہرت حاصل ہے   

واضح رہے کہ پاکستان میں فوڈ ڈیلیوری سروسز نے گزشتہ چند برسوں میں بے پناہ ترقی کی ہے، ہزاروں نوجوان اس شعبے میں محنت مزدوری کر کے اپنے گھروں کا خرچ چلاتے ہیں۔ مشکل حالات، خراب سڑکیں، بارش، ٹریفک اور کم اجرت کے باوجود یہ رائیڈرز دن رات کام کرتے ہیں۔

نِدا کے بیان پر انٹرنیٹ صارفین نے سخت ردعمل دیا، ایک صارف نے کہا کہ یہ کس قسم کے امیر لوگ ہیں؟ جبکہ ایک اور نے لکھا کہ شرم نہیں آتی؟ یہ انتہائی محنت کرنے والے لوگ ہیں، چند سو روپے سے یہ ارب پتی نہیں بن جائیں گے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ آپ کے لیے 200 یا 300 روپے کچھ نہیں، مگر ایک رائیڈر کی محنت کا حق ہے، انہیں ضرور ٹِپ دیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 14:39 GMT+5 , Processed in 0.046756 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list