Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 58|Reply: 0

عظمیٰ خان کی بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہونے کی تصدیق

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194119
Post time 2025-12-2 23:21:35 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: اسکرین گریب

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ہمشیرہ عظمیٰ خان نے عمران خان کی صحت ٹھیک ہونے کی تصدیق کردی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد عظمیٰ خان جیل سے باہر آئیں اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔   
ہم پوری دنیا کے میڈیا پر آواز اٹھائیں گے، علیمہ خان

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ان کو بڑی فکر ہے بھارتی میڈیا پر بات کیوں کی، ہم پوری دنیا کے میڈیا پر اپنی آواز اٹھائیں گے۔   

عظمیٰ خان نے مزید کہا کہ وہ اپنے دیگر دو بہنوں سے مشاورت کے بعد میڈیا سے تفصیلی بات کریں گی۔

اس سے قبل علیمہ خان نے فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک ماہ سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، یہ بانی پی ٹی آئی سے ان کی فیملی کی ملاقات سے خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ بھائی سے ملنے کا ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے، جب تک ملاقات نہیں کروائیں گے ہم انتظار کرتے رہیں گے۔   
شاہد خٹک کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وفاق کو الٹی میٹم

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے وفاقی حکومت الٹی میٹم دے دیا۔   

گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کہا تھا کہ اگر وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ کل کوئی مظاہرہ نہ ہو، کوئی دھرنا نہ ہو تو شام 4 بجے تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروا دے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو آئیسولیشن میں رکھا ہوا ہے، خیبر پختونخوا میں کوئی بھی گورنر راج نہیں لگا سکتا، صوبائی حکومت عوام کے ووٹوں سے آئی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 13:17 GMT+5 , Processed in 0.057828 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list