Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 305|Reply: 0

میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز کیخلاف فوج کا کریک ڈاؤن، 38 پاکستانی رہا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194119
Post time 2025-12-3 06:30:02 | Show all posts |Read mode
  
اسکرین گریپ

میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز کے خلاف مقامی فوج نے کریک ڈاون کرتے ہوئے 38 پاکستانیوں سمیت سینکڑوں غیر ملکی رہا کردیے۔

تھائی آرمی نے میانمار سرحد عبور کرتے ہوئے 38 پاکستانیوں کو ریسکیو کیا اور بنکاک امیگریشن سینٹر منتقل کیا  جہاں سے انہیں مرحلہ وار ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

تھائی حکومت کی جانب سے پاکستان کو تحریر کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ میانمارمیں 60 مزید پاکستانی بھی شیلٹر ہاؤس میں موجود ہیں جو فراڈ سینٹرز سے نکل کر وہاں پہنچے تھے۔  

تھائی حکومت نے کہا کہ پاکستانی متعلقہ ادارے ڈی پورٹ افراد سے تفتیش کے بعد ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کریں۔

ڈی پورٹ ہو کر آنے والے پاکستانیوں کے نام پانچ سال کیلئے ای سی ایل میں بھی ڈالے جائیں۔

دوسری جانب ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ، میانمار اور کمبوڈیا آن لائن فراڈ کے مرکز ہیں، فراڈ سینٹرز چلانے والے کال سینٹرز میں نوکریوں کے آن لائن اشتہار دیتے ہیں۔  

حکام کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ورک ویزا پر بلا کر قید کر لیا جاتا ہے، پاکستانی ان ممالک میں ورک ویزوں اور ایسی آن لائن ملازمتوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 13:34 GMT+5 , Processed in 0.044738 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list