Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 396|Reply: 0

’آپ کو برطرف کیا جا سکتا ہے،‘ روی شاستری کا گوتم گمبھیر کو انتباہ اور مشورہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194119
Post time 2025-12-3 20:09:19 | Show all posts |Read mode
  روی شاستری (دائیں)، گوتم گمبھیر (بائیں) - کولاج فوٹو: فائل

بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر بھارت کو حالیہ ٹیسٹ سیریز میں ملنے والی شکستوں کے سبب شدید دباؤ کا شکار ہیں۔

مسلسل دو ہوم ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش نے ناصرف بھارتی ٹیم کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیے ہیں بلکہ گمبھیر کی کوچنگ صلاحیتوں کو بھی کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

ایسی صورتحال میں بھارتی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے گمبھیر کو واضح تنبیہ کے ساتھ ساتھ ایک قیمتی مشورہ دیا ہے۔

روی شاستری کا کہنا تھا کہ کمزور کارکردگی کی صورت میں کوچ کو عہدے سے ہٹایا بھی جا سکتا ہے، اس لیے موجودہ صورتحال میں سب سے زیادہ ضروری بات صبر، سکون اور مضبوط ڈائیلاگ ہے، کوچ کے لیے ضروری ہے کہ وہ کھلاڑیوں کا اعتماد حاصل کرے، اِنہیں متحرک رکھے اور صورتحال کو دباؤ کے بجائے ذمہ داری کے طور پر دیکھے۔   
جنوبی افریقہ سے عبرتناک شکست، گوتم گمبھیر کی برطرفی کی افواہیں زیرگردش

بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ دنوں میں گوتم گمبھیر کے بطور ہیڈ کوچ مستقبل پر شکوک و شبہات بڑھ گئے ہیں۔   

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گمبھیر کی کوچنگ کے دوران ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی تیزی سے گری ہے، بھارت کو گھر میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے ہاتھوں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آسٹریلیا کے خلاف بھی ٹیم کو شکست ملی۔

اسی دوران گوتم گمبھیر کے ویرات کوہلی اور روہت شرما کے ساتھ تعلقات پر بھی سوال اٹھتے رہے ہیں، متعدد بھارتی میڈیا روپرٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹیم کے دو سینئر کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ کے درمیان تعلقات میں وقت کے ساتھ مزید تناؤ آتا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب گمبھیر کا اگلا بڑا چیلنج 2026ء کا ٹی20 ورلڈکپ ہے، موجودہ حالات میں یہ ٹورنامنٹ گمبھیر کے کوچنگ کیریئر کے لیے فیصلہ کُن ثابت ہو سکتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 13:20 GMT+5 , Processed in 0.048775 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list