Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 576|Reply: 0

حادثاتی طور پر رہا 12قیدیوں میں سے دو ابھی تک فرار ہیں، برطانوی وزیر انصاف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194119
Post time 2025-12-4 01:21:10 | Show all posts |Read mode
  برطانوی نائب وزیراعظم اور وزیر انصاف ڈیوڈ لیمی(فائل فوٹو)۔

برطانوی جسٹس سیکریٹری ڈیوڈ لیمی نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں میں 12 قیدیوں کو حادثاتی طور پر رہا کیا گیا ہے جن میں سے دو ابھی تک فرار ہیں۔

مذکورہ قیدی ان 91 قیدیوں میں سرفہرست ہیں جنہیں اپریل اور اکتوبر کے درمیان انگلینڈ اور ویلز میں غلطی سے رہا کیا گیا تھا۔

برطانوی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیر انصاف اور نائب وزیراعظم ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ ہمیشہ غلطی انسان سے ہوتی ہے مگر جیلوں میں کاغذ پر مبنی نظام کو ڈیجیٹل نظام میں تبدیل کر کے حالات کو بہتربنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فرار ہونیوالے دو قیدی جنسی تشدد جیسے جرائم کے مقدمات میں ملوث نہیں تھے، تاہم ان کیسز کی تفصیلات میں نہیں جانا چاہتے یہ پولیس کے آپریشنل فیصلے ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ماضی میں پناہ گزین کی طرف سے ہوٹل میں چودہ سالہ لڑکی اور خاتون کیساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار ہونیوالے شخص کی رہائی بھی حالیہ بیانات کے بعد گردش کر رہی ہے۔

ہاﺅس آف کامنز کے سامنے پیش ہونیوالے حالیہ انکشافات میں یہ بھی پتہ چلا کہ غلطی سے رہا ہونیوالے قیدیوں کی تعداد میں گزشتہ سال 128 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انگلینڈ اور ویلز میں 2024 اور 2025 میں 57 ہزار سے زائد قیدیوں کی رہائی ہوئی جنہوں نے اپنی سزاﺅں کا بڑا حصہ مکمل کر لیا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 13:16 GMT+5 , Processed in 3.697401 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list