Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 763|Reply: 0

بیٹوں کو اداکار بننے کی ضرورت نہیں، والد کی طرح یو ٹیوبر بھی بن سکتے ہیں، مادھوری ڈکشٹ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194143
Post time 2025-12-4 03:18:04 | Show all posts |Read mode
  تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹوں کو اداکار بننے کی ضرورت نہیں وہ اپنے والد ڈاکٹر سری رام نینے کی طرح یو ٹیوبر بھی بن سکتے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ ان کے شوہر حیرت انگیز ہیں۔

57 سالہ مادھوری نے اپنے شوہر ڈاکٹر سری رام نینے کو جدید کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ماہر قرار دیا اور کہا وہ یوٹیوب پر انتہائی کامیابی سے کام کر رہے ہیں، لہٰذا میرے بیٹے آرین اور ریان والد کی طرح کونٹینٹ کری ایٹرز بن سکتے ہیں۔

مادھوری ڈکشٹ نے 1999 میں کیریئر کے عروج کے زمانے میں شادی اور ڈینور (امریکا) منتقل ہو کر لاکھوں دل توڑ دیے تھے، جہاں ان کے شوہر ڈاکٹر سری رام نینے امریکا میں بطور کارڈیک سرجن کام کرتے تھے۔  

تاہم، جب وہ اپنے خاندان کے ساتھ بھارت واپس آئیں تو ان کے شوہر یوٹیوب کی وجہ سے حالیہ برسوں میں پبلک لائف میں کافی مشہور ہوئے۔ کری ایٹر ایکس کری ایٹر اسکرین کے تازہ ترین ایڈیشن میں انکا مزید کہنا تھا کہ شوہر ڈاکٹر نینے ٹیکنالوجی کی وجہ سے کافی حیرت انگیز صلاحیتوں کے مالک ہیں، وہ یوٹیوب پر صحت کے معاملات پر گفتگو کرتے ہیں اور مختلف بیماریوں سے محفوظ رہنے کے بارے میں لوگوں کو آگہی فراہم کرنے کے ساتھ غذا اور صحت مندی کے بارے میں معلومات دیتے ہیں۔ اسی وجہ سے لوگ انھیں دیکھنا اور ان سے سیکھنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جب کوئی چہرہ کافی مانوس ہوجائے تو ہر ایک اس پر بھروسہ کرنے لگتا ہے اور انکی باتیں سنتا ہے، اس سارے عمل میں انھیں یہ محسوس نہیں ہوتا کہ ان کے شوہر خاندان کو حد سے زیادہ عوام کے سامنے لا رہے ہیں۔  

مادھوری نے کہا فلم یا شو میں کام کرنے کے برعکس جہاں آپ کو کردار ادا کرنا پڑتا ہے، یوٹیوبرز خود سب کرنا افورڈ کرتے ہیں کیونکہ ناظرین اسی وجہ سے اس پلیٹ فارم کو جوائن کرتے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 14:43 GMT+5 , Processed in 0.049164 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list