Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 673|Reply: 0

فرانسیسی خطروں کے کھلاڑی نے ایک اور بنجی جمپنگ ریکارڈ بنا دیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194281
Post time 2025-12-4 03:57:09 | Show all posts |Read mode
  تصویر سوشل میڈیا۔

فرانسیسی خطروں کے کھلاڑی نے اپنا دوسرا بنجی جمپنگ ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ فرانسوا میری ڈائیبن نامی اس شخص نے جسے بنجی جمپنگ کا شوق ہے، آٹھ سال کے دوران 16 مختلف کمرشل بنجی جمپنگ مقامات پر کود کر اس کھیل میں دوسرا گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کیا۔

فرانسوا میری ڈائیبن نے پہلا ریکارڈ اس طرح قائم کیا کہ اسکاٹ لینڈ کے کیلی کرینکی میں ہائی لینڈ فلنگ بنجی پر 24 گھنٹوں میں 765 بار بنجی جمپ کیا، جو کہ ہر دو منٹ میں ایک جمپ سے بھی زیادہ کی رفتار تھی۔

فرانسوا میری ڈائیبن نے اب ایک اور ریکارڈ بنایا جو کہ سب سے زیادہ کمرشل بنجی جمپنگ سائٹس پر جانے کا ہے۔ انہوں نے آٹھ سال کے عرصے میں 16 مختلف کمرشیل بنجی جمپنگ مقامات پر چھلانگ لگائی۔  

اس دوران جن مقامات کا دورہ کیا ان میں آسٹریا کا روپرٹ ہرنر بنجی جمپنگ، کینیڈا کا گریٹ کینیڈین بنجی اور وسلر بنجی، ڈنمارک کا بنجی جمپ کوپن ہیگن، فن لینڈ کا اسکائی بریکرز، میکسیکو کا بنجی ٹیکوس، آئی بی او ایڈوانچرز اینڈ وائلڈ کینیان، نیپال کا دی لاسٹ ریزورٹ، ناروے میں ٹیلیمارک اوپلے ویسلر، جنوبی افریقہ کا بلوکرنس بنجی، سوئیڈن کا بنجی ایس ٹی ایچ ایل ایم، سوئٹزرلینڈ کا  007 بنجی ورزاسا، برطانیہ کا ہائی لینڈ فلنگ بنجی اور یوکے بنجی اور زیمبیا کے شییئر واٹر بنجی شامل ہے۔

فرانسوا میری ڈائیبن نے کہا کہ اس کے جمپ سے کیتھولک چیریٹی گروپ کیریٹاس کے لیے بھی پیسے جمع کیے گئے۔  گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اپنے شوق کے ساتھ ایک نیک مقصد کے لیے بھی کام کرنا چاہتا ہوں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 18:27 GMT+5 , Processed in 0.046271 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list