Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 236|Reply: 0

بھارتی شہری نے ChatGPT کی مدد سے فراڈیے کو معافی مانگنے پر مجبور کردیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194281
Post time 2025-12-4 16:57:02 | Show all posts |Read mode
  

بھارتی دارالحکومت دہلی کے ایک نوجوان نے سوشل میڈیا پر ہونے والے فراڈ کو ناصرف بےنقاب کیا بلکہ جدید AI ٹول کی مدد سے نوسرباز کو معافی مانگنے پر بھی مجبور کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق دہلی کے نوجوان نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ریڈاٹ‘ پر شیئر کی جس کے بعد یہ کہانی تیزی سے وائرل ہو گئی۔

یہ واقعہ اس وقت شروع ہوا جب نوجوان کو فیس بک پر اپنے کالج کے سینئر کے نام سے ایک پیغام موصول ہوا۔

پیغام بھیجنے والا خود کو انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) افسر ظاہر کر رہا تھا، اس کا دعویٰ تھا کہ اس کا ایک دوست مہنگے برانڈز کے برقی آلات اور فرنیچر انتہائی کم قیمت پر بیچ رہا ہے۔   
امریکا: چیٹ جی پی ٹی کے ڈائیٹ پلان نے 60 سالہ شخص کو اسپتال پہنچا دیا

چیٹ جی پی ٹی سے ڈائیٹ (کھانے پینے) سے متعلق مشورہ لینے والا 60 سالہ امریکی شخص اسپتال پہنچ گیا۔   

پیغام موصول ہونے پر نوجوان کو شک اس بناء پر ہوا  کہ اس کے پاس اپنے سینئر  کا ذاتی نمبر پہلے سے موجود تھا، نوجوان نے اصل سینئر سے رابطہ کرکے جعل سازی کی تصدیق کی اور بعد ازاں فراڈ کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا۔

نوجوان کے مطابق اسی دن اِسے ایک اور نمبر سے پیغام موصول ہوا، اس بار پیغام بھیجنے والے کے اکاؤنٹ پر ایک فوجی کی تصویر لگی ہوئی تھی، دوسرے نمبر سے نوسرباز نے رقم کی ادائیگی کے لیے کیو آر کوڈ بھیجا تھا، نوجوان نے تکنیکی خرابی کا بہانہ کر کے وقت حاصل کیا اور چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے ایک سادہ ویب پیج تیار کیا جو وزٹر کی جغرافیائی لوکیشن اور فرنٹ کیمرے سے تصویر حاصل کر سکتا تھا۔

نوجوان نے یہ لنک نوسرباز کو بھیجا اور کیو آر کوڈ ویب پیج پر اپ لوڈ کرنے کا کہا تاکہ رقم کی ادائیگی فوراً ہو سکے۔   
چیٹ جی پی ٹی پر خودکشی کا الزام، اوپن اے آئی اور سیم آلٹ مین کے خلاف مقدمہ درج

ایڈم رین خودکشی سے قبل کئی ماہ تک چیٹ جی پی ٹی سے خودکشی کے طریقوں پر بات کرتا رہا۔   

لالچ میں آ کر نوسرباز نے لنک کھول لیا اور ویب پیج نے فوراً اس کی درست جی پی ایس لوکیشن، آئی پی ایڈریس اور چہرے کی واضح تصویر محفوظ کر لی، بعدازاں نوجوان نے یہ معلومات اور تصویر خود نوسرباز کو بھیج کر اِسے فوراً معافی مانگنے اور دھوکہ دہی چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 18:31 GMT+5 , Processed in 0.059221 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list