Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 375|Reply: 0

ولادیمیر پیوٹن اسمارٹ فون کیوں استعمال نہیں کرتے؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194119
Post time 2025-12-4 18:15:30 | Show all posts |Read mode
  -- فائل فوٹو  

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن دنیا کے اُن چند رہنماؤں میں سے ایک ہیں جن کی سیکیورٹی کو انتہائی حساس اور پیچیدہ سمجھا جاتا ہے۔ ہر مقام پر درپیش خطرات کے باعث اُن کی حفاظت کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے جاتے ہیں۔

ولادیمیر پیوٹن کی بھاری بھرکم سیکیورٹی کے پس منظر میں یہ سوال اکثر اٹھایا جاتا ہے کہ پیوٹن اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں یا نہیں؟

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر خود کئی بار یہ بات واضح طور پر بتا چکے ہیں کہ وہ اسمارٹ فون کا استعمال نہیں کرتے۔

ولادیمیر پیوٹن کا ماننا ہے کہ انٹرنیٹ سے جڑے آلات رازداری اور سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ بن سکتے ہیں اور ایسے خطرات خاص طور پر اعلیٰ سطح کے رہنماؤں کے لیے ناقابل قبول ہوتے ہیں۔

پیوٹن نے مختلف موقعوں پر اعتراف کیا ہے کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں ماہر نہیں اور انٹرنیٹ کا استعمال بھی بہت محدود کرتے ہیں۔   
روسی صدر کے دورۂ بھارت میں دفاعی معاملات پر کوئی بڑا اعلان متوقع نہیں: بھارتی سیکرٹری دفاع

راجیش کمار کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت روس کے ساتھ دفاعی تعاون کو آگے بڑھانے پر زور دے گی   

ولادیمیر پیوٹن کے قریبی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق روسی حکومت کے مرکز اور صدر کی سرکاری رہائش گاہ کریملن کے اندر بھی موبائل فون لانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔

روسی اہلکاروں کا بتانا ہے کہ اگر پیوٹن کو کسی سے رابطہ کرنا ہو تو یہ کام سرکاری لائن کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

پیوٹن کی سیکیورٹی کا دائرہ دنیا میں سب سے سخت سمجھا جاتا ہے، جب وہ کسی غیر ملکی دورے پر ہوتے ہیں تو اُن کے ارد گرد کے ماحول، رہائش، غذا، نقل و حرکت کو انتہائی باریک بینی سے چیک کیا جاتا ہے۔ پیوٹن کے قیام کی جگہوں کو خصوصی طور پر صاف اور سینیٹائز کیا جاتا ہے جبکہ کھانے کو زہر یا آلودگی کے امکانات سے بچانے کے لیے پہلے سے ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔

اسی طرح موبائل فون یا انٹرنیٹ سے منسلک آلات اُن کے قریب نہ رکھنے کی بھی سختی سے ہدایت کی جاتی ہے تاکہ کسی بھی قسم کی جاسوسی یا سیکیورٹی رسک سے بچا جا سکے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 13:17 GMT+5 , Processed in 0.053028 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list