Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 498|Reply: 0

میتھیو پیری کو کیٹامین فروخت کرنے والے ڈاکٹر کو 30 ماہ قید کی سزا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194119
Post time 2025-12-4 19:33:06 | Show all posts |Read mode
  -- فائل فوٹو

امریکی عدالت نے فرینڈز کے معروف اداکار میتھیو پیری کو غیر قانونی طور پر کیٹامین فراہم کرنے والے 44 سالہ کیلیفورنیا کے ڈاکٹر سالوَڈور پلاسیسیا کو 30 ماہ قید کی سزا سنادی۔

ڈاکٹر پلاسیسیا ان پانچ افراد میں شامل تھے جس پر طویل وفاقی تحقیقات کے بعد فردِ جرم عائد کی گئی تھی، انہوں نے جولائی میں کیٹامین کی غیر قانونی تقسیم کے چار الزامات قبول کر لیے تھے۔

سزا سنائے جانے سے قبل وہ جذباتی ہوگئے اور کہا کہ میں اپنے دو سالہ بیٹے کو صحیح تربیت دینا چاہتا ہوں، سوچتا ہوں اسے یہ سب کیسے بتاؤں، میں نے خود کو بھی ناکام کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ناکام ہوگیا، مجھے میٹو پیری کی حفاظت کرنی چاہیے تھی، میں بہت شرمندہ ہوں۔   
میتھیو پیری کی موت کا کیس: ’کیٹامائن کوئین‘ نے جرم قبول کر لیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان الزامات پر جسوین سانگھا کو کئی دہائیوں کی سزا ہو سکتی ہے۔    

جج نے پلاسیسیا کو 30 ماہ قید کے ساتھ 5600 ڈالر جرمانہ بھی کیا، سزا سنائے جانے کے فوراً بعد ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا گیا۔

اگرچہ عدالت نے تسلیم کیا کہ پلاسیسیا نے وہ مہلک خوراک فراہم نہیں کی جس سے پیری کی جان گئی، تاہم جج شیریلن گارنیٹ نے کہا کہ ان کے اعمال نے اس راہ میں کردار ادا کیا۔

2023 میں 54 سالہ میتھیو پیری اپنے لاس اینجلس کے گھر میں مردہ پائے گئے تھے، وہ کئی سالوں سے نشے اور ڈپریشن سے لڑنے کے بارے میں کھل کر بات کرتے رہے تھے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 13:18 GMT+5 , Processed in 0.049472 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list