Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 540|Reply: 0

سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کو بہتر علاج کیلئے لندن منتقل کرنے کا فیصلہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194281
Post time 2025-12-5 01:24:38 | Show all posts |Read mode
  خالدہ ضیا(فائل فوٹو)۔

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو بہتر علاج کیلئے لندن منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

80 سالہ خالدہ ضیا کو 23 نومبر کو دل اور سینے کے انفیکشن کی تکلیف کے باعث ڈھاکا کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، وہ اس وقت سی سی یو وارڈ میں داخل ہیں۔

بنگلادیشی اخبار کے مطابق خالدہ ضیا کے ذاتی معالج زاہد حسین نے کہا ہے کہ خالدہ ضیا کو کل صبح ایئر ایمبولینس کے ذریعے براستہ قطر، لندن منتقل کیا جائے گا۔

میڈیکل بورڈ نے خالدہ ضیا کے بہترعلاج کیلئے لندن روانگی کی منظوری دے دی ہے، خالدہ ضیا کے ہمراہ ان کی جماعت کے عبوری سربراہ طارق رحمان کی اہلیہ ڈاکٹر زبیدہ رحمان لندن روانہ ہونے کیلئے کل صبح بنگلادیش پہنچیں گی۔  

خالدہ ضیا کے ایڈوائزر انعام الحق چوہدری کا کہنا ہے کہ خالدہ ضیا کی علاج کیلئے لندن منتقلی میں ان کے ایک ایڈوائزر، ان کی بہو، سات ڈاکٹر، دو اسپیشل فورس کے ارکان اور ان کی پارٹی کے عبوری سربراہ کے معاون بھی انکے ہمراہ روانہ ہوں گے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 18:29 GMT+5 , Processed in 0.053874 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list