Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 446|Reply: 0

فلم تشہیر کےلیے پانی والے بل بورڈ نے لوگوں کو حیران کردیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194119
Post time 2025-12-5 02:42:42 | Show all posts |Read mode
ایک نئی تشہیری مہم نے ثابت کیا ہے کہ آج کے زمانے میں صرف جامد پوسٹرز اور سادہ بل بورڈز کافی نہیں رہے، ہالی ووڈ میں لگنے والے اس جدید بل بورڈ نے اشتہاری دنیا میں ایک نیا تجربہ پیش کیا ہے۔

مشہور ویب سیریز ڈزنی پلس کے تحت ریلیز ہونے والے ’Percy Jackson and the Olympians‘ کے دوسرے سیزن کی تشہیر کے لیے لاس اینجلس کے مشہور چوراہے ہالی ووڈ اور وائن پر ایک بل بورڈ نصب کیا گیا ہے، مگر یہ کوئی عام بل بورڈ نہیں بلکہ ایک مکمل ’واٹر انسٹالیشن‘ ہے... پانی، دھند اور فواروں سے مزین، جو دیکھنے والوں کو فوراً اپنی جانب کھینچ لیتا ہے۔  

یہ بل بورڈ ایک فنکشنل واٹر ٹینک کی مانند ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں مسلسل بہتے پانی کے ساتھ چھوٹے فوارے اور دھند کے اثرات بھی شامل کیے گئے ہیں۔ جب سیزن 2 کا ٹریلر چل رہا ہوتا ہے، تو پانی بہہ کر سڑک کی جانب نکلتا ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے دریا کی ایک چھوٹی لہر واقعی وہاں موجود ہو۔ اس نئے تشہیری انداز نے بل بورڈ کو ایک جامد اشتہار سے ہٹ کر ایک جذباتی اور جاندار تجربہ بنا دیا ہے۔  


A new ‘PERCY JACKSON’ billboard includes a physical waterfall effect pic.twitter.com/mqegfYJAS1 — DiscussingFilm (@DiscussingFilm) December 4, 2025


یہ انوکھا اشتہاری تجربہ دیکھنے والوں کی دلچسپی کا مرکز بن گیا۔ لوگ رک کر ویڈیوز بنا رہے ہیں، تصاویر لے رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اسے ’تخلیقی بل بورڈ‘، ’حقیقت اور فینٹسی کا ملاپ‘ اور ’سب سے پاگل اشتہار‘ کہتے ہوئے سراہ رہے ہیں۔ اس نے ثابت کیا کہ اشتہار صرف ایک تصویر نہیں، بلکہ جذبات اور احساسات کا امتزاج بھی ہو سکتا ہے۔  

تاہم، ہر شاندار خیال کو بلا تنقید قبول کرنا بھی درست نہیں۔ کچھ صارفین نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر تشہیر اتنی متاثر کن اور مہنگی ہے، تو سیریز خود بھی اُس معیار کی ہونی چاہیے۔ اُن کے مطابق صرف ایک دیدہ زیب بل بورڈ کافی نہیں، کہانی، اداکاری، پروڈکشن ویلیو اور مواد کی گہرائی بھی ویسی ہونی چاہیے جیسی اس تشہیر نے توقع جگائی ہے۔  

پرسی جیکسن اینڈ دی اولمپئن، سیزن 2، مصنف رِک ریوڈان کے ناول ’’دی سی آف مونسٹرز‘‘ پر مبنی ہے جو 10 دسمبر 2025 کو ڈزنی پلس پر ڈیبیو کرنے جارہا ہے۔ اس نئے سیزن کےلیے یہ بل بورڈ بالکل مناسب پیش لفظ ثابت ہو رہا ہے کیونکہ اس کا ماحول، پانی کے فوارے، دھند کے اثرات اور روشنیاں، بالکل سیریز کی تھیم یعنی یونانی دیوتاؤں اور سمندر کی مہم کے ماحول سے میل کھاتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 13:19 GMT+5 , Processed in 0.046719 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list