Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 660|Reply: 0

فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی، ایئر چیف مارشل کی ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن جاری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194143
Post time 2025-12-5 16:22:01 | Show all posts |Read mode
  

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی اور سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت دفاع نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔   

نوٹیفکیشن کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے۔   
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔    

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی بطور سربراہ پاک فضائیہ مدت میں 2 سال کی توسیع کی گئی ہے، ایئر چیف مارشل کی بطور ایئر چیف مدت میں توسیع کا اطلاع 19 مارچ 2026 سے ہوگا۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن آئین کی شق 243 اور ایئر فورس ایکٹ کی شق 10 بی کےتحت جاری کیا گیا۔   

گزشتہ روز صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور کی تھی۔

چیف آف آرمی اسٹاف کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی پانچ سال کے لیے ہوگی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 15:01 GMT+5 , Processed in 0.048027 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list