Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 129|Reply: 0

سندھ میں امتحانی نتائج میں غلطیوں کو کم کرنے کیلئے ای مارکنگ سسٹم کا آغاز

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194119
Post time 2025-12-5 19:36:13 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

سندھ حکومت نے امتحانی نتائج کی غلطیوں کو کم کرنے کے لیے ای مارکنگ سسٹم متعارف کروا دیا۔

صوبائی وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو نے انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (IBCC) اور سندھ بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (SBCC) کے اشتراک سے منعقدہ 183ویں 2 روزہ اجلاس کے دوران ای مارکنگ سسٹم کا افتتاح کیا۔

اسماعیل راہو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ کے تعلیمی بورڈز میں ایسا امتحانی نظام قائم کرنا چاہتے ہیں جو نا صرف جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو بلکہ شفاف، قابل اعتماد اور مکمل ڈیجیٹل بھی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام بورڈز میں ای مارکنگ سسٹم اور ڈیجیٹائزیشن کو فروغ دینا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس کا مقصد جدید آلات کی فراہمی اور ہر بچے کے لیے معیاری تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانا ہے۔  

اسماعیل راہو نے بتایا کہ سندھ کے تعلیمی بورڈز میں ای مارکنگ سسٹم  پہلے ہی کامیابی کے ساتھ نافذ کی جا چکا ہے اور اب حکام نے اگلے سال تک اس سسٹم کو صوبے کے دوسرے بورڈز تک پھیلانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم امتحانی نتائج کو شفاف بنانے، پیپر لیک ہونے جیسے مسائل پر قابو پانے اور نقل کو ختم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، امتحانی نظام کو بہتر بنانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے اور یہ بات حوصلہ افزاء ہے کہ تمام بورڈز اس سلسلے میں متحد ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 13:37 GMT+5 , Processed in 0.047167 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list