Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 647|Reply: 0

بھارت: سیکڑوں پروازیں منسوخ، نوبیاہتا جوڑا اپنے ہی ولیمے میں آن لائن شریک ہونے پر مجبور

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194092
Post time 2025-12-6 15:45:06 | Show all posts |Read mode
  -- کولاج بشکریہ بھارتی میڈیا  

بھارتی ایئر لائن اندیگو کی سیکڑوں پروازیں منسوخ ہونے کے سبب جہاں بھارت میں ہزاروں صارفین پریشان ہیں وہیں ایک دلچسپ و عجیب واقعہ بھی پیش آیا ہے۔  

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرلائن اندیگو کی سیکڑوں پروازیں منسوخ ہونے کے سبب ایک نوبیاہتا جوڑے کو اپنی ہی استقبالیہ تقریب میں ویڈیو کال کے ذریعے شریک ہونا پڑا کیونکہ وہ وقت پر دوسرے شہر نہیں پہنچ سکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میدھا کشرے ساغر اور سنگرام داس 23 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اِن کا استقبالیہ 3 دسمبر کو ہبلی میں رکھا گیا تھا۔   
لدھیانہ: دلہن نے رخصتی کے وقت ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی، خوفزدہ دولہا دعائیں کرنے لگا

بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ میں اس وقت دلچسپ صورتِ حال دیکھنے میں آئی جب ایک دلہن نے رخصتی کے وقت ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی، اس موقع پر خوفزدہ دولہا اپنی جان کی سلامتی کے لیے دعا ئیں کرتا نظر آیا۔   

جوڑے نے بھوبنیشور سے بنگلورو اور وہاں سے ہبلی آنے کے لیے پروازیں بک کروا رکھی تھیں مگر پروازیں مسلسل تاخیر کا شکار ہونے کے بعد آخرکار 3 دسمبر کی صبح منسوخ ہو گئیں۔

چونکہ مہمان پہلے ہی میرج ہال میں جمع ہو چکے تھے اور تمام انتظامات مکمل تھے تو تقریب ملتوی کرنے کے بجائے دلہن کے والدین نے وہ نشستیں سنبھال لیں جو جوڑے کے لیے مخصوص تھیں جبکہ دلہا اور دلہن نے تقریب میں آن لائن شامل ہو کر مہمانوں سے مبارکباد وصول کی۔

اندیگو کی سیکڑوں پروازوں میں بڑا خلل

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ہفتے اندیگو نے ملک بھر میں سیکڑوں پروازیں منسوخ کی ہیں جس کے نتیجے میں دہلی، ممبئی، بنگلورو، حیدرآباد، جے پور اور دیگر شہروں کے ہوائی اڈوں پر ہزاروں مسافر متاثر ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ایئرلائن کا کہنا ہے کہ نئے حکومتی ڈیوٹی قواعد پر عمل کرتے وقت منصوبہ بندی میں غلطیوں اور پائلٹس کی کمی کے باعث یہ مسئلہ پیدا ہوا ہے۔

کمپنی نے ایک دن میں 500 سے زیادہ پروازیں منسوخ کیں جبکہ اندیگو کے حکام کے مطابق مکمل صورتحال فروری 2026ء تک بہتر ہو سکے گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 12:06 GMT+5 , Processed in 0.044861 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list