Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 850|Reply: 0

فضائی آلودگی کے مسئلے پر سائنسی بنیادوں پر فیصلے کیے جا رہے ہیں: مریم اورنگزیب

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194092
Post time 2025-12-6 15:45:07 | Show all posts |Read mode
  —فائل فوٹو

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کے مسئلے پر سائنسی بنیادوں پر فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں شمال مغربی ہواؤں کے باعث آلودگی میں اضافہ ہوا ہے، اسموگ کنٹرول مشینری، واٹر باؤزرز اور انسپیکشن ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت خطے میں سب سے جامع اینٹی اسموگ پلان پر عملدرآمد کر رہی ہے، شہریوں کو بروقت آگاہی اور مسلسل مانیٹرنگ فراہم کرنے کے احکامات دیے جا رہے ہیں۔   
ستھرا پنجاب دنیا کا سب سے بڑا پروگرام ہے، مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے ذریعے آپ کے گھر، گلیاں، شہر، دیہات صاف کروا رہے ہیں۔   

انہوں نے کہا کہ فضائی معیار کی بہتری کے لیے تمام محکمے24/7 فیلڈ میں متحرک ہیں،  صنعتی شہروں سے آنے والی آلودگی کا سائنٹیفک میپنگ کے ذریعے مکمل ریکارڈ رکھا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے بہت جلد واضح بہتری آئے گی، فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کے لیے ڈرون سرویلنس اور گراؤنڈ ٹیموں کی کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ فضائی معیار کے  لیے رئیل ٹائم ڈیٹا شیئرنگ، وارننگ سسٹم اور فوری رسپانس یونٹس مضبوط کیے گئے ہیں، سیاسی بیانیے نہیں بلکہ  صرف عوام کی صحت ترجیح ہے۔

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ حساس افراد غیرضروری باہر نکلنے سے گریز کریں، ماسک کا استعمال کریں، شہری پانی کا زیادہ استعمال کریں اور سانس میں تکلیف پر فوری قریبی اسپتال سے رجوع کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 12:08 GMT+5 , Processed in 0.044478 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list